پختونخوا کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، کچھ اضلاع میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح بونیر، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت اور بنوں میں بھی بارش اور طوفانی ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اور جنوبی و شمالی وزیرستان کے اضلاع میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ درجہ حرارت کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جو اس سیزن کا انتہائی درجہ حرارت ہے۔ اس کے علاوہ چترال میں 32، دیر میں 36، کالام میں 27 جبکہ مالم جبہ میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ساتھ بارش کا امکان
پڑھیں:
سندھ کے 19 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 19 اضلاع میں 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انتخابات 9 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا
ضمنی انتخابات ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، دادو، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سجاول، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ اور کراچی کے تین اضلاع—کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی—میں ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق: 20 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 21 تا 23 اگست وصول کیے جائیں گے۔ ابتدائی فہرست 25 اگست کو شائع ہوگی۔ جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست ہوگی۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کر دیا ہے۔
کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حلقوں میں وفاقی و صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان یا سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گی، جبکہ انتخابات مکمل ہونے تک سرکاری افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن سندھ ضمنی الیکشن