کراچی: آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کراچی میں
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔