واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو انصاف کا مذاق، تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک طویل پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا، اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا پیغام میں انہوں لکھا کہ مجھے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ اسرائیل جس نے حالیہ دنوں میں اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک کا مشاہدہ کیا اور جسے نیتن یاہو جیسے مضبوط رہنما کی قیادت حاصل ہے، وہ اپنے جنگی وقت کے عظیم وزیر اعظم کے خلاف یہ مضحکہ خیز سیاسی انتقام جاری رکھے ہوئے ہے.

(جاری ہے)

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ ایران کے خلاف حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ نیتن یاہو اور میں نے اسرائیل کے دیرینہ اور ذہین دشمن ایران کے خلاف جہنم جیسا وقت ایک ساتھ گزارا، بی بی نے غیر معمولی حب الوطنی، ذہانت اور طاقت کا مظاہرہ کیا، کوئی اور ہوتا تو شکست، شرمندگی اور انتشار کا شکار ہو جاتا انہوں نے نیتن یاہو کو اسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑا جنگجو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان جیسا شاید اسرائیل کی تاریخ میں ایسا کوئی اور جنگجو نہ رہا ہو، اور ان کی قیادت میں ایسا نتیجہ سامنے آیا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ممکنہ ایٹمی ہتھیاروں میں سے ایک کا مکمل خاتمہ، جو جلد بننے والے تھے.

انہوں نے کہا کہ ہم واقعی اسرائیل کی بقا کی جنگ لڑ رہے تھے، اور اسرائیل کی پوری تاریخ میں کوئی ایسا شخص نہیں جس نے بی بی( نیتن یاہو) سے زیادہ جانفشانی، مہارت اور قوت سے لڑائی کی ہو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس سب کے باوجود مجھے اطلاع ملی ہے کہ نیتن یاہو کو پیر کو عدالت میں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ایسا مقدمہ جو مئی 2020 سے جاری ہے اور جو ایک ہولناک تماشہ بن چکا ہے، یہ ناقابلِ یقین ہے.

انہوں نے مقدمے میں لگائے گئے الزامات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے جس میں سگار، ایک ’بگز بنی‘ گڑیا اور دیگر غیرمنصفانہ باتیں شامل ہیں تاکہ انہیں نقصان پہنچایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی ایسے انسان کے لیے ناقابل تصور ہے جس نے اتنی قربانیاں دی ہوں، وہ اور اسرائیل اس سے کہیں بہتر کے حق دار ہیں . امریکی صدر نے مطالبہ کیا کہ بی بی( نیتن یاہو) کا مقدمہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے یا پھر اس عظیم ہیرو کو معافی دی جائے جس نے ریاست کے لیے اتنا کچھ کیا انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ اپنی ذاتی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاید ہی کوئی اور ہو جو میرے ساتھ یعنی امریکی صدر کے ساتھ اتنی مکمل ہم آہنگی سے کام کر سکتا ہو جتنا بی بی نے کیا ہے.

پیغام کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا اور اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا انصاف کا یہ مذاق، یہ تماشا برداشت نہیں کیا جا سکتا نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ مئی 2020 میں شروع ہوا تھا مگر جنگ غزہ اور بعد ازاں لبنان کے ساتھ کشیدگی کے باعث اس میں متعدد بار تاخیر ہوئی مقدمے کے ایک حصے میں نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ارب پتی افراد سے سیاسی فوائد کے بدلے سگار، جیولری اور شیمپین کی شکل میں 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف وصول کیے دو دیگر مقدمات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے 2 اسرائیلی میڈیا ہاﺅسز سے بہتر کوریج کے لیے سودے بازی کی کوشش کی نیتن یاہو تمام الزامات کو مسترد کرچکے ہیں. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی انتقام نیتن یاہو کے نیتن یاہو کو نے اسرائیل اسرائیل کی انہوں نے کے ساتھ کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ

واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ثابت ہوئے ہیں جو کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کی افغانستان میں پسپائی ذلت آمیز واقعات میں سے ایک ہے، بائیڈن کے فیصلے سے 13 بہادر امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن کی کمزوری دیکھ کر روس یوکرین پر حملہ آور ہوا، بائیڈن کے دور میں ہی حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، مباحثے میں شکست کے بعد بائیڈن کو انتخابی مہم سے دستبردار ہونا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ
  • نیتن یاہو کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کی سیکیورٹی ناکامیوں کی تحقیقات کیلئے سوالات کا سامنا
  • غزہ نسلی کشی، ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • غزہ نسل کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام، ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • ترکیہ نے نیتن یاہو سمیت 37 اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • ترکیہ نے غزہ میں نسل کشی پر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • ترکیے نے غزہ میں نسل کشی پر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • پوپ لیو کی ٹرمپ پر تنقید: تارکین وطن کے غیرانسانی سلوک کو ناقابل قبول قرار دیدیا