بابراعظم، اسمتھ ایک ساتھ ایک ٹیم کیلئے کھیلیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سابق کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی بیٹر اسٹیو استمھ کی سڈنی سکسرز کیلئے ایک ساتھ اوپننگ کرنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم اور اسمتھ کی ممکنہ شراکت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دونوں عظیم بیٹر بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں سڈنی سکسرز کی جانب سے ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو یہ شائقین کرکٹ کیلئے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔
سڈنی سکسرز نے رواں ماہ کے آغاز میں بابراعظم کو اپنے براہ راست غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ وہ پورا سیزن ٹیم کے ہمراہ رہیں گے، اس تناظر میں اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ ایک ساتھ وکٹ پر دکھائی دیں گے۔
ایرون فنچ نے بگ بیش پوڈکاسٹ میں میزبان ایڈم وائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت غیر معمولی ہوگا، اسمتھ جب بھی بگ بیش میں کھیلتے ہیں، وہ دوسروں سے ایک درجہ اوپر نظر آتے ہیں اور جب آپ بابر اعظم جیسے خوبصورت بیٹنگ اسٹروکس والے کھلاڑی کو ساتھ شامل کریں، تو یہ واقعی ایک شاندار امتزاج ہوگا۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں بیٹرز انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اُتر چکے مگر بطور ساتھی کھیلنے کا پہلا موقع بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی اسٹیو اسمتھ نے بگ بیش میں محدود میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی، جہاں 3 میچز میں 173 رنز بنائے، جس میں پرتھ اسکورچرز کے خلاف 64 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز کی اننگز شامل تھی۔
ادھر اسمتھ فروری 2023 کے بعد سے کسی بین الاقوامی ٹی20 میچ میں شریک نہیں ہوئے لیکن فنچ کا کہنا ہے کہ وہ 2028 کے اولمپکس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایک ساتھ
پڑھیں:
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فردِ جرم عائد
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔
عدالت میں سردار تنویر الیاس کی موجودگی میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی تاہم سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی میں شامل
عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے، تاہم انہوں نے بالآخر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔
ان کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا کیس گزشتہ برس درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا
تنویر الیاس پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کیا، جو قانونی طور پر ممنوع ہے۔
اس مقدمے میں کئی بار پیشیاں ہو چکی ہیں اور اب عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس فرد جرم