Express News:
2025-08-10@09:19:31 GMT

بابراعظم، اسمتھ ایک ساتھ ایک ٹیم کیلئے کھیلیں گے؟ 

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سابق کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی بیٹر اسٹیو استمھ کی سڈنی سکسرز کیلئے ایک ساتھ اوپننگ کرنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بابراعظم اور اسمتھ کی ممکنہ شراکت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دونوں عظیم بیٹر بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں سڈنی سکسرز کی جانب سے ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں تو یہ شائقین کرکٹ کیلئے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ 

سڈنی سکسرز نے رواں ماہ کے آغاز میں بابراعظم کو اپنے براہ راست غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر سائن کیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ وہ پورا سیزن ٹیم کے ہمراہ رہیں گے، اس تناظر میں اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ ایک ساتھ وکٹ پر دکھائی دیں گے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو دہائی کا 'عظیم ترین' کھلاڑی قرار دیدیا، مگر کس نے؟

ایرون فنچ نے بگ بیش پوڈکاسٹ میں میزبان ایڈم وائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت غیر معمولی ہوگا، اسمتھ جب بھی بگ بیش میں کھیلتے ہیں، وہ دوسروں سے ایک درجہ اوپر نظر آتے ہیں اور جب آپ بابر اعظم جیسے خوبصورت بیٹنگ اسٹروکس والے کھلاڑی کو ساتھ شامل کریں، تو یہ واقعی ایک شاندار امتزاج ہوگا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے فخر زمان کو ہرادیا، مگر کونسے مقابلے میں!

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں بیٹرز انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اُتر چکے مگر بطور ساتھی کھیلنے کا پہلا موقع بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی اسٹیو اسمتھ نے بگ بیش میں محدود میچز میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی، جہاں 3 میچز میں 173 رنز بنائے، جس میں پرتھ اسکورچرز کے خلاف 64 گیندوں پر ناقابل شکست 121 رنز کی اننگز شامل تھی۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا

ادھر اسمتھ فروری 2023 کے بعد سے کسی بین الاقوامی ٹی20 میچ میں شریک نہیں ہوئے لیکن فنچ کا کہنا ہے کہ وہ 2028 کے اولمپکس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایک ساتھ

پڑھیں:

سابق وزیراعظم نے تحفے میں ملاسونَے کا لوٹا پیتل سے تبدیل کیا،فیاض چوہان کے سنگین الزامات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) کو سونے کا لوٹا بطور تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر انہیں بہت بڑا نوسز باز، لالچی اور حریص قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے وہ سونے کا لوٹا راولپنڈی کے صرافہ بازار سے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا، پھر پیتل کے لوٹے پر سونے کی قلعی کروا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروایا اور اصل سونے کا لوٹا اپنے پاس رکھ لیا، یہ ان کا کرپشن کا لیول ہے۔

سابق صوبائی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں (سابق وزیراعظم) کو ملائیشیا سے ایک ڈنر سیٹ ملا پرچ اور پلالیوں کا، انہوں نے پرچ پیالیاں بھی راولپنڈی کے راجا بازار میں بیچ دیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا پھر یہ کہتے ہیں کہ میں نے دنیا دیکھی ہے، میں شہرت، عزت، وقار، پیسہ اور سب کچھ دیکھ چکا ہوں، یہ لالچی انسان اور لوٹا چور ہے، آج پوری دنیا کے سامنے میں انہیں لوٹا چور کا لقب دوں گا، بدقسمتی سے یہ پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم ہے جو لوٹا چور ہے، یہ بات ٹھیک ہے کہ لوٹا سونے کا تھا لیکن یہ ہے تو لوٹا چور۔

انہوں نے کہا کہ یہ بندہ آج 14 اگست ہو یا 6 ستمبر، پاکستان کی عزت، وقار، خوشحالی، سالمیت، خود داری اور مستقبل کا جنازہ نکالنے میں لگا ہوا ہے کہ مجھے رہا کرو، باقی سب کچھ جائے بھاڑ میں، تو ان کا 14 اگست پر جو پلان ہے یہ اس میں بھی ذلیل و خوار ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امن کیلئے حکومت کیساتھ ہیں: علی امین گنڈاپور کی زیرِسربراہی قبائلی عمائدین کے جرگے کا فیصلہ
  • سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کا بابر اعظم سے متعلق بڑا بیان!
  • پی ٹی آئی سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے  کی درخواست
  • سابق وزیراعظم نے تحفے میں ملاسونَے کا لوٹا پیتل سے تبدیل کیا،فیاض چوہان کے سنگین الزامات
  • آر ایس ایس سابق ترجمان نے بی جے پی رہنماؤں کا دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف کردیا
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بابراعظم کون سے بڑے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں؟
  • بھارت کی اسٹریٹجک خودمختاری اب پریشان خیالی میں بدل چکی، سابق سفارتکار مسعود خان
  • ’فلسطین کا پیلے‘ کے نام سے مشہور فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید
  • سابق پاکستانی ماڈل عبیر افتخار کے شوہر کو برطانیہ میں قید کی سزا
  • کاٹی کی ملیر ندی کے ساتھ 42 کلومیٹر زمین پر شجرکاری کیلئے مفت درخت فراہم کرنے کی پیشکش