عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں، فواد چودھری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اس وقت پاکستان کے عوام کا کھڑا ہونا ضروری ہے، ایران میں رجیم چینج بڑا نقصان ہوگا، ہمیں ہر صورت میں اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے، ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے 9 مئی کے بعد جو سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کر سکتی، اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے، بانی پی ٹی آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اس وقت پاکستان کے عوام کا کھڑا ہونا ضروری ہے، ایران میں رجیم چینج بڑا نقصان ہوگا، ہمیں ہر صورت میں اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں سابق وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی، پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ تمام ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہے، ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتوں میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے سابق وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موجودہ قیادت فواد چودھری کھڑا ہونا کے ساتھ
پڑھیں:
وینزویلا کا مسئلہ سیاسی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے‘برازیلی صدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صدر لوئز ایناشیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ وینزویلا کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی بنیادوں پر ہی حل ہونا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں برازیل کے صدر نے کہا کہ امریکا اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر نظر ہے۔ کیریبین خطے میں امریکی فورسز کی موجودگی کا سی لیک سمٹ میں جائزہ لیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ امریکا لاطینی ممالک میں عسکری قوت کو بڑھا رہا ہے،جب کہ وینزویلا کے مسئلے کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔