اداکارہ اُشنا شاہ کا بولڈ انداز، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے لباس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اس نامناسب لباس میں ویڈیو کو بولڈ تصور کررہے ہیں۔
اداکارہ اُشنا شاہ کو ’’دیمک‘‘ کے پریمیئر پر اپنے بولڈ فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید طنز و تنقید کے طوفان کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُشنا شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے ، فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر پر آئی اداکارہ ایسے لباس میں نظر آئیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
اداکارہ سلور رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کی پینٹ پہنے نظر آئیں، جس پر جلد ہی تنقید شروع ہو گئی.
تاہم کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی کی , اس کے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے لباس پر اعتراض کیا، اسے حد سے زیادہ نامناسب قرار دیا۔ کئی تبصروں میں انہیں بین الاقوامی شخصیات سے تشبیہ دی گئی، جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو مذاق اور طنزیہ انداز میں بیان کیا۔
سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں۔
میٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا اداکارہ ا ا شنا شاہ
پڑھیں:
کراچی، خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا
ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر موبائل فون اور سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا۔ ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خواتین کے موبائل ہیک کرکے ان کے ساتھ زیادتی کرنے اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقے عیدگاہ میں کارروائی کے دوران موبائل فونز ہیکر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خواتین کو لنکس بھیج کر موبائل فون اور سوشل میڈیا ہیک کرتا تھا۔ ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی اور پیسے بٹورتا تھا، ملزم سے برآمد دو موبائل فونز سے بنائی گئیں غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں۔