’سپورٹنگ اداکاروں کے ساتھ دوسرے درجے کے انسانوں جیسا سلوک ہوتا ہے‘ بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
معروف بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری میں موجود اقربا پروری (Nepotism) اور غیر مساوی رویوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلموں میں مرکزی کردار نہ نبھانے والے فنکاروں کو اکثر ’کم تر انسان‘ سمجھا جاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے ’جب آپ فلم کے ہیرو نہیں ہوتے تو آپ کو کم تر محسوس کروایا جاتا ہے۔ ساری اہمیت مرکزی اداکاروں کو دی جاتی ہے، جبکہ ہم جیسے کردار ادا کرنے والے فنکاروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔‘
’ انڈسٹری 100 فیصد اقربا پروری پر کھڑی ہے‘فاطمہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے بطور معاون اداکار کئی چھوٹے کردار ادا کیے، اور اس دوران انہیں بارہا امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیے ’بالی ووڈ چور ہے کبھی گانے چراتا ہے کبھی کہانیاں‘، نواز الدین صدیقی
میں نے کردار نگاری بھی کی ہے اور چھوٹے رولز بھی کیے ہیں۔ اس دوران جو فرق میں نے محسوس کیا وہ بالکل حقیقت ہے۔ یہ انڈسٹری 100 فیصد اقربا پروری پر کھڑی ہے۔‘
’نئے فنکاروں کو عزت دینا میری ذمے داری ہے‘فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ نئے یا کم معروف فنکاروں کے ساتھ عزت سے پیش آئیں، تاکہ انہیں وہ احساس نہ ہو جو کبھی انہوں نے خود محسوس کیا تھا۔
’اگر کوئی نیا فنکار سیٹ پر ہو، تو میں کوشش کرتی ہوں کہ اس سے عزت سے پیش آؤں، تاکہ وہ کمتر محسوس نہ کرے۔‘
’بعض اداکار ہر سین کا مرکز بننا چاہتے ہیں‘جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی کسی ساتھی اداکار نے کوئی نا مناسب یا احمقانہ بات کی؟ انہوں نے جواب دیا کہ اگرچہ انہیں براہِ راست بدتمیزی کا سامنا نہیں ہوا، لیکن بعض اداکار ایسے ضرور ہوتے ہیں جو ہر سین میں خود کو نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بالی ووڈ میں گندی فلمیں بنتی ہیں، سلمان خان کا اعتراف
’ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ہر منظر کا مرکز بننا چاہتے ہیں، چاہے سین ان کے بارے میں نہ ہو۔ یہ رویہ نہ صرف غیر پیشہ ورانہ ہے بلکہ دوسرے فنکاروں کے لیے بھی مایوس کن ہوتا ہے۔‘
’جب سین کا مرکز آپ نہیں ہوتے، تو پیچھے ہٹ جانا ہی بہتر ہے۔‘
بچپن سے بڑے پردے تک کا سفرفاطمہ ثنا شیخ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا، جنہیں ’عشق‘ اور ’چچی 420 ‘ جیسی فلموں میں دیکھا گیا۔ 2008 میں انہوں نے ’تیہان‘ میں مرکزی کردار سے ڈیبیو کیا، لیکن ان کی اصل پہچان 2016 کی سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ سے ہوئی، جس میں انہوں نے ریسلر گیتا پھوگٹ کا کردار ادا کیا۔
فاطمہ ان دنوں کئی فلمی پراجیکٹس میں مصروف ہیں جن میں میٹرو اِن دنوں، گستاخ عشق، اور آپ جیسا کوئی نہیں شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ فاطمہ ثنا شیخ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ فاطمہ ثنا شیخ فاطمہ ثنا شیخ بالی ووڈ انہوں نے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔