ایران پر حملہ کر کے ٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا: فاطمہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
فاطمہ بھٹو—فائل فوٹو
مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ایران پر بم باری کر کے امریکی صدر ٹرمپ امریکی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے حکومتی ایوان کی مرضی کے بغیر ایران پر حملہ کیا اور نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فاطمہ بھٹو ایران پر
پڑھیں:
اسرائیل کی حمایت بند کرنے تک امریکا سے مذاکرات نہیںہونگے، ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-6
تہران (مانیٹر نگ ڈ یسک )ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کی مسلسل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی کبھی کبھار یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک وہ ملعون صیہونی ریاست (اسرائیل) کی حمایت جاری رکھیں گے اور مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈے اور مداخلت ختم نہیں کریں گے اس وقت تک کسی تعاون کی گنجائش نہیں۔ خامنہ ای نے امریکی پیشکش کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرے گا اور ایسے ملک سے تعلقات قائم نہیں کرسکتا جو خطے میں بدامنی اور اسرائیل کی حمایت کا ذمہ دار ہو۔