کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے لباس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اس نامناسب لباس میں ویڈیو کو بولڈ تصور کررہے ہیں۔

اداکارہ اُشنا شاہ کو ’’دیمک‘‘ کے پریمیئر پر اپنے بولڈ فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید طنز و تنقید کے طوفان کا سامنا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُشنا شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے ، فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر پر آئی اداکارہ ایسے لباس میں نظر آئیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔

اداکارہ سلور رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کی پینٹ پہنے نظر آئیں، جس پر جلد ہی تنقید شروع ہو گئی.

View this post on Instagram

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)


تاہم کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی کی , اس کے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے لباس پر اعتراض کیا، اسے حد سے زیادہ نامناسب قرار دیا۔ کئی تبصروں میں انہیں بین الاقوامی شخصیات سے تشبیہ دی گئی، جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو مذاق اور طنزیہ انداز میں بیان کیا۔

سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا اداکارہ ا ا شنا شاہ

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر فور: فخززمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا جاری ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرے میں ایک بار پھر متنازع ریفری تعینات، قومی ٹیم کی پری میچ کانفرنس منسوخ

پاکستان کی پہلی وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری، وہ 9 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 21 رنز تھا۔ تاہم فخر کو آؤٹ قرار دینے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اور مداحوں نے فیصلے کو متنازع قرار دیا۔

اس وقت صاحبزادہ فرحان 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، فہیم اشرف اور حسین طلعت پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ایکس صارف احسن وحید نے لکھا کہ فخرزمان کو متنازع فیصلہ دیکر ایمپائر نے انکو گراؤنڈ سے باہر بھیجا۔

فخر زمان کے آؤٹ ویڈیو ۔۔ کیسے متنازع فیصلہ دیکر ایمپائر نے انکو گراؤنڈ سے باہر بھیجا pic.twitter.com/e1wyskfI2Y

— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) September 21, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان یا شکیب خان؟ ہانیہ عامر کی پسند نے مداحوں کو چونکا دیا
  • ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل
  • سدرہ امین کے شاندار سنچری کے بعد 6 کا اشارہ، بھارتی سوشل میڈیا پر ہنگامہ
  • ایشیا کپ سپر فور: فخززمان کو غلط آؤٹ دیا گیا، سوشل میڈیا پر بحث
  • نیدرلینڈز: رکن پارلیمنٹ کا اہل فسلطین سے دلچسپ انداز میں اظہار یکجہتی
  • خدیجہ شاہ نے 9 مئی مقدمے میں سزا کو چیلنج کردیا
  • بھارتی گلوکار زوبین گرگ کی حادثے سے کچھ دیر پہلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں
  • پاکستانی اداکارائیں جو بولڈ لباس پہننے سے نہیں گھبراتیں
  • جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا