ڈاکٹر فاروق ستار کی سوشل میڈیا پر خود سے منسوب خط کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
کراچی:
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب ہونے والے ایک جھوٹے خط کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط ان سے منسلک نہیں ہے اور اس کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سوشل میڈیا پر چلنے والے خط کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان کو تنبیہ کی کہ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں اور جھوٹے خطوط پر کان نہ دھریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان اس طرح کے من گھڑت پروپیگنڈوں پر نظر رکھیں اور ان کی حقیقت کا پتا لگانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ جعلی خطوط اور غیر مصدقہ خبروں کو شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی غلط فہمی یا تنازعہ سے بچا جا سکے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے اس بات پر زور دیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ہر کارکن پارٹی کی ساکھ کو اہمیت دے اور اس طرح کے جھوٹے اور غیر مصدقہ پیغامات کے اثرات سے خود کو بچائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق ستار سوشل میڈیا پر انہوں نے
پڑھیں:
تحریک انصاف سندھ کے بڑے رہنما گرفتار،سوشل میڈیا پر ہڑتال کی ویڈیو وائرل کی تھی
ٹنڈو الہیار(نیوز ڈیسک)ٹنڈو الہیار میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔اور انصاف ہاؤس کو بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےضلع صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور انہیں پولیس موبائل میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کےضلعی صدر کی گرفتاری کے بعد کارکنان میں بے چینی، انصاف ہاؤس ٹنڈو الہیار کے دروازے بند ہو گئےہیں۔گرفتاری سےقبل نہال لاشاری نے 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر احتجاج کی کال دی تھی۔ پی ٹی آئی صدر نے تاجروں سے شٹر بند ہڑتال کی کال کرتے ہوئے اپیل والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
Post Views: 3