ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اور اثرانگیز شاہکار فلم  شعلے اپنی ریلیز کے 50 برس مکمل ہونے پر ایک نئی شان و شوکت کے ساتھ بین الاقوامی پردے پر واپس آ رہی ہے۔ رمییش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جمعہ کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے پہلی بار مکمل، غیر ایڈیٹ شدہ، اصل اختتام کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس میں وہ مناظر بھی ہوں گے جنہیں سنسر بورڈ نے حذف کردیا تھا۔

اصل اختتام پہلی بار پیش

1975 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ’شعلے‘ کو سنسر بورڈ کے دباؤ کے باعث اس کے اصل اختتام کے بغیر ریلیز کیا گیا تھا۔ اب 50 سال بعد، اس فلم کا اصل اختتام دکھایا جائے گا کہ ٹھاکر بلدیو سنگھ (سنجیو کمار) گبر سنگھ (امجد خان) کو اپنی  میخوں والے دھاتی جوتوں سے کچل کر مار دیتا ہے۔ یہ وہ منظر تھا جسے سنسر نے ’قانون ہاتھ میں لینے‘ کے الزام میں مسترد کر دیا تھا۔

’شعلے‘ فلم کا نیا ورژن: مکمل اور شاندار بحالی کے بعد

فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور اٹلی کے عالمی شہرت یافتہ فلم بحالی مرکز کی 3 سالہ محنت سے فلم کو مکمل طور پر بحال کیا گیا۔ فلم کے اصل 35mm نیگیٹو اور آڈیو نیگیٹو بمبئی کے ایک گودام میں غیر لیبل شدہ ڈبوں میں محفوظ ملے، جبکہ اضافی ریلز لندن سے حاصل کی گئیں۔ برٹش فلم انسٹیٹیوٹ نے بھی اس تاریخی کام میں کلیدی معاونت فراہم کی۔

ثقافتی ورثہ اور فلمی کامیابی

’شعلے‘ محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک ثقافتی مظہر ہے۔ اس کے مکالمے آج بھی شادی بیاہ، سیاسی تقاریر، ٹی وی اشتہارات اور روزمرہ کی گفتگو کا حصہ ہیں۔ آر ڈی برمن کی موسیقی اور سلیم جاوید کی کہانی نے اس فلم کو ایسا مقام دیا جو کسی اور فلم کے حصے میں نہ آسکا۔

یہ بھی پڑھیے فلم ’شعلے‘ کے چند دلچسپ حقائق

امیتابھ بچن، دھرمندر، ہیمامالنی، جیا بھادری، سنجیو کمار اور امجد خان پر مشتمل آل اسٹار کاسٹ نے ایک ایسی کہانی کو زندہ کیا جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی گئی۔

فلم کی ریلیز کے آغاز میں کڑی تنقید اور کمزور باکس آفس کارکردگی کے باوجود، عوامی پذیرائی نے اسے 5 سال تک ممبئی کے منروا سینما میں مسلسل چلنے والی فلم کا اعزاز بخشا۔

’شعلے‘  کا مغربی تاثر اور بھارتی روح

فلم نے مغربی اور سامورائی طرز کی فلموں سے متاثر ہو کر ایک منفرد بھارتی انداز میں پیش کش کی، جسے بعد میں نقادوں نے کری ویسٹرن کا نام دیا۔ ابتدا میں فلم کو فلم فیئر اور انڈیا ٹوڈے جیسے جریدوں نے تنقید کا نشانہ بنایا، لیکن چند ہفتوں ہی میں فلم کے ڈائیلاگ عوام کو زبانی یاد ہونے لگے۔ پولیدور کی جانب سے ریلیز ہونے والی ڈائیلاگ آڈیو ریکارڈنگ نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کی۔

امجد خان کا لازوال کردار: گبر سنگھ

’گبر کون تھا؟ کتنے آدمی تھے؟‘ جیسے ڈائیلاگز آج بھی فلم بینوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔ گبر سنگھ کی حیثیت ایک ولن سے بڑھ کر ثقافتی علامت کی ہو گئی، اور امجد خان کو فلمی تاریخ کا سب سے مشہور ولن قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے سلمان خان فلم ’شعلے‘ دوبارہ کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

فلم کا اثر آج بھی قائم

شعلے نے صرف ماضی میں ہی نہیں بلکہ حال میں بھی اپنی کامیابی برقرار رکھی۔ 2015 میں پاکستان میں ریلیز کے دوران، اس نے 40 سال پرانی ہونے کے باوجود کئی نئی بھارتی فلموں سے بہتر بزنس کیا۔

شعلے کیوں زندہ ہے؟

اس سوال کا بہترین جواب خود بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے دیا: یہ تین گھنٹوں میں نیکی کی بدی پر فتح کی کہانی ہے، اور سب سے اہم بات یہ کہ شاعرانہ انصاف جو ہمیں ساری زندگی میں شاید کبھی نہ ملے، یہ فلم ہمیں 3 گھنٹوں میں دے دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتابھ بچن انٹرٹینمنٹ بالی ووڈ فلم شعلے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن انٹرٹینمنٹ بالی ووڈ فلم شعلے اصل اختتام کے ساتھ فلم کو فلم کا

پڑھیں:

انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں، تاہم اس بار ان کی نئی فلم سینما گھروں کے بجائے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق انوشکا شرما کی اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم “چکڑا ایکسپریس” جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل مکمل ہو چکی تھی، مگر پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان کچھ اختلافات کے باعث اس کی ریلیز مؤخر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کو فلم کے اختتامی حصے پر کچھ اعتراضات تھے، تاہم اب دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور فلم جلد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس فلم میں انوشکا شرما بھارتی خاتون کرکٹر جھلن گوسوامی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو 2002 سے 2022 تک بھارتی ٹیم کا حصہ رہیں۔ جھلن کا تعلق مغربی بنگال کے ایک چھوٹے قصبے ’چکڑا‘ سے ہے، اسی مناسبت سے فلم کا نام بھی رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم کی ریلیز 2024 میں متوقع تھی لیکن نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے اختلافات کے باعث اسے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

  • شادی شدہ پروڈیوسر نے کس کام کیلئے مجبور کیا؟ اداکارہ نے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا
  • فرقان قریشی کو ایوارڈ میں کس تلخ تجربے کا سامنا رہا؟ اداکار نے کہانی سنادی
  • بچوں کی نظر کو کمزور ہونے سے بچائیے
  • 27ویں آئینی ترمیم: مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • انوشکا شرما سات سال بعد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار
  • حزب اللہ لبنان کسی نئی جنگ کے لیے پوری طرح تیار
  • ہمیں بچوں کو دل ٹوٹنے جیسے مشکل مراحل کے لیے بھی تیار کرنا چاہیے : صائمہ قریشی
  • مودی کی ایما پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں پیش پیش افغان میڈیا کے جھوٹ کا بھی پردہ چاک
  • پاک۔ افغان استنبول مذاکرات کی کہانی
  • ماسکو میں پُراسرار آگ کے شعلے