پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا جو کہ گزشتہ روز کی جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہوا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔
لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی اسی طرح سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209 پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔
مزید برآں ملتان سے دبئی کی پرواز پی کے 221، سیالکوٹ تا دوحہ پرواز پی کے 251، کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 761 اور اسلام اباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 261 بھی سہ پہر ایک بجے منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان پروازوں کی روانگی سے پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لئے فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، ان پروازوں کی تاخیر سے روانگی کے باعث وطن واپس آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضائی ا پریشن بحال بجے روانہ ہوئی خلیجی ممالک کے سہ پہر ایک بجے کی پرواز پی کے پی ا ئی اے کا
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کا مذہب کے نام پرسیاسی کھیل بے نقاب
پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بی جے پی کا مذہب کے نام پرسیاسی کھیل بے نقاب ہوگیا۔
بھارت میں مودی راج میں مذہب، فوج اور سیاست کا خطرناک طریقے سے انسانیت کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور فوجی جارحیت کو ’’سندور‘‘ جیسے مذہبی استعاروں سے جوڑنا بی جے پی کا سیاسی ہتھکنڈا بن چکا ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے بی جے پی کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام جیسے واقعات پر بھی بی جے پی نے مذہب کے نام پر سیاست کی۔ فوجی آپریشن بھی مذہب کے نام پر ہو رہے ہیں ، فوج کو مذہب کے ساتھ مت جوڑو۔
سنجے راوت نے کہا کہ آپریشن سندور کو سندور کے نام سے جوڑنا مذہب کے ساتھ ساتھ سندور کی بھی توہین ہے۔ پہلگام کے بعد بی جے پی نے جان بوجھ کر پورے ملک کو فرقہ وارانہ آگ میں جھونکنے کی کوشش کی ۔
مودی سرکار ہر قومی سانحے کو ہندو ووٹ بینک کے لیے ایک موقع سمجھتی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن کو سندور سے منسوب کر کے فوجی جارحیت کے لیے مذہب کا استحصال کیا گیا۔ بی جے پی کی سیاست مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے اور ووٹ سمیٹنے کے گرد گھوم رہی ہے۔
بھارت میں فوجی ادارے جیسے قومی اثاثوں کو بھی مودی سرکار نے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا لیا ہے ۔ ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے لیے بی جے پی اب فوجی جارحیت کو بھی من گھڑت بیانیے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔