ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تیس ارب ڈالر کے جوہری معاہدے کی تردید کردی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا، ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے، اتنا بے وقوفانہ آئڈیا کبھی نہیں سنا۔ایران سے متعلق گفتگو میں کہا کہ اگر انہوں نے دوبارہ جوہری ہتھیار کی طرف جانے کی کوشش کی تو ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ایرانی قیادت ملاقات کرنا چاہتی ہے تو دوسری جانب سپریم لیڈر نے جنگ میں فتح کا دعوی کیا، آیت اللہ خامنہ ای ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں، انہیں سچ بولنا چاہیے اور سچ یہ ہے کہ ہم جنگ جیت چکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کے دوران میں نے کہا کہ میں اسرائیلی یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا، میں نے ایرانی سپریم لیڈرکوبچایا لیکن انہوں نے شکریہ تک ادا نہیں کیا۔واضح رہے کہ سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ حالیہ دنوں میں یورینیم کی افزودگی روکنے کے بدلے ایران کو اقتصادی مراعات دینے کے منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے ممکنہ معاہدے میں ایران کو 20 سے 30 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ وہ ایک پرامن، بجلی پیدا کرنے والا نیوکلیئر پروگرام شروع کر سکے۔
یہ رقم براہ راست امریکا سے نہیں بلکہ مشرق وسطی کے امریکی اتحادیوں کی جانب سے فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، اور ایران کو بیرون ملک موجود 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دینے جیسے آپشنز بھی زیر غور ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا:فیلڈ مارشل معرکہ حق بھارت کی یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا:فیلڈ مارشل وزیر اعظم نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ارب ڈالر کے نے ایران ایران کے
پڑھیں:
ایران، ترکی کو بھی دفاعی معاہدے میں شامل کیا جائے: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر کے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قومی و بین الاقوامی معاملات اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ملک بھر سے ارکان شوریٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے۔ دیگر اسلامی ممالک باالخصوص ایران اور ترکی کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔ وادی تیراہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ بے گناہ عورتوں اور بچوں کے مارے جانے سے عوام کے اندر غصہ اور نفرت بڑھ رہی ہے۔ ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہونگی۔ حافظ نعیم الرحمن نے افغانستان سے معاملات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان کا مسئلہ افغانستان کے تعاون سے حل کیا جائے۔ حکومت میں بیٹھے ہوئے مافیاز عام آدمی کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔ پہلے چینی اور اب آٹا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو رہا ہے۔ پاکستان میں غربت میں اضافہ کے متعلق عالمی بنک کی حالیہ رپورٹ چشم کشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع عام انشاء اللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا۔ غربت کے خاتمہ کے نام پر گزشتہ 17 برس سے جاری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے غربت میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتی جماعتیں شور نہ مچائیں، سچ تسلیم کریں۔’’ایکس‘‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے عالمی بنک کی پاکستان میں شرح غربت سے متعلق حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہزاروں ارب سالانہ کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بے ضابطگیوں اور وڈیرہ شاہی کرپشن سے بھرا ہوا ہے۔