امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات، صدر ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور۔ پاک امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو کی۔ علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔ قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے ۔پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔ امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ۔قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم دوست ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محسن نقوی نے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا؛11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا
سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان بھی رنگ لانے لگا
عمان میں پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ عمان نہایت اہم تھا, ان کے دورے کے نتیجے میں پروفیشنلز کی 11 کیٹیگریز کا ویزا کھول دیا گیا ہے, آئندہ ہفتے میں اس حوالے سے تفصیلی اعلان کروں گا,بزنس مینوں کے لیے بھی ہم نے ایک میکنزم مرتب کیا ہے, اگر کوئی بزنس مین پاکستان سے آنا چاہتا ہے ویزا کیسے حاصل کرے گا اگلے ہفتے تفصیلی ویڈیو جاری کروں گا۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
اب ہماری کوشش ہے کہ اپنے ان سکلڈ ورکز, لیبر کلاس اور سیمی سکلڈ ورکز کےلیے بھی جلد از جلد ویزے کھلوا سکیں, یہ تمام وزیر داخلہ کے دورے اور اس دورے میں کامیاب ملاقاتوں کا نتیجہ ہے,ملاقاتوں میں غیر قانونی ایمیگریشن, منشیات اسمگلنگ سمیت ٹرانس نیشنل کرائمز پر سیر حاصل بات چیت ہوئی, ٹرانس نیشنل کرائمز کو روکنے میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی, عمانی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت اور وزارت داخلہ کے اقدامات کی ستائش کی۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری