Jasarat News:
2025-08-11@18:59:45 GMT

کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ سرحد بند کر دی

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنکاک ( انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ 7 سرحدی اضلاع کی سرحدی چوکیوں کو طلبہ اور علاج کے محتاج مریضوں کے سواہر ایک کے لیے بند کر دیا ۔ زمینی تنازع کے دوران تھائی لینڈ کی فوج کی مسلسل دراندازیوں کے بعد کمبوڈیا نے سرحدی چوکیوں کو بند کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد درجنوں سیاح اور مزدور، جن میں سے کچھ بچوں والے کنبے بھی شامل ہیں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری تنازع گزشتہ ماہ فوجی جھڑپوں میں تبدیل ہو گیا تھا، جس میں ایک کمبوڈین فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے

پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازاں  8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان سرحد سے دراندازی ناکام، ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ 33 خوارج ہلاک

ہلاک ہونے والے خوارج  کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔

2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ، امن و استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و غم کا اظہار
  • سعودی عرب کا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
  • گلگت میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، لینڈ سلائیڈنگ سے8 رضاکار جاں بحق
  • گلگت: دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ملبے تلے دب گئے، 8 رضاکار جاں بحق
  • گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق
  • چین کے نیو انٹرنیشنل لینڈ سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے مجموعی درآمد اور برآمد کا حجم 40 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا
  • پاک بھارت کشیدگی: سرحدی فضائی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ
  • زمبابوے سے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی اننگز اور 359 رنز سے ریکارڈ فتح
  • پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
  • پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن؛ بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج مارے گئے