data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ائر لائن ائر انڈیا کی پرواز ایک بار پھر اس وقت خبروں کی زینت بن گئی جب جہاز میں سوار مسافر پراسرار طور پر ایک ساتھ بیمار ہونا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے ممبئی آنے والی ائر انڈیا کی پرواز میں 2 کریو ممبر سمیت 7 افراد ایک ہی جیسی بیماری میں مبتلا ہوگئے اور اس صورتحال نے فضائی ماہرین کو بھی پریشان کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی عملے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ
پرواز میں سوار 7 افراد نے دوران سفر پیٹ میں درد، چکر اور متلی کی شکایت کی تاہم اس کے باوجود فلائٹ بحفاظت اپنی منزل پر لینڈ کرنے میں کامیاب رہی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلائٹ لینڈنگ کے بعد متاثرہ مسافروں کو فوری طبی طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ائر انڈیا کے ترجمان نے واقعے پر جاری بیان میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ فلائٹ میں مسافروں کی بیماری کی وجہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں کیبن ڈپریشن کو مسافروں کی پراسرار بیماری کی وجہ بتایا جارہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کیبن میں آکسیجن کی سطح کم ہونے پر مسافروں کو چکر کی شکایت محسوس ہوسکتی ہے تاہم دیگر ذرائع نے بتایا کہ کیبن میں آکسیجن کی شرح میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بھی مسافروں کو چکر اور متلی آسکتی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائرلائن ائر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار 241 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ائر انڈیا انڈیا کی

پڑھیں:

ترکیہ میں پرفیوم گودام کی عمارت میں آتشزدگی: 6 افراد جاں بحق،5زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استنبول: ترکیہ میں ایک پرفیوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق صنعتی شہر دیلوواسی میں آگ نے عمارت کی دو منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے بتایا کہ بدقسمتی سے 6 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دیگر چار زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے ’این ٹی وی‘ کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ گودام کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے
  • نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار
  • منگھوپیر: بچوں کوبچاتے ہوئے باپ نہر میں ڈوب کرجاں بحق
  • ترکیہ میں پرفیوم گودام کی عمارت میں آتشزدگی: 6 افراد جاں بحق،5زخمی
  • امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ: پاکستان اور چین کیلئے نیا چیلنج
  • میلبرن ایئرپورٹ کے لاؤنج میں پاور بینک پھٹنے سے ہنگامی صورتحال، مسافر زخمی
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
  • میں چاہتی تھی چیٹ جی پی ٹی میری مدد کرے،مگر اس نے خودکشی کا طریقہ بتایا
  • کراچی، عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار
  • کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام، 5 مسافر گرفتار