حسن ابدال کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار، خاتون جاں بحق، 25 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس حسن ابدال میں موٹروے غازی انٹرچینج کے قریب الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 25 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش کو حضرو اسپتال بھیجا گیا۔
ٹی ایچ کیو اسپتال حسن ابدال کے ڈاکٹر جنید نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 10 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 7 سالہ علشبہ، 4 سالہ مریم، صائمہ، زونیشہ اور اریشہ شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر زخمیوں میں فیاض، عثمان علی، بلخدا، نصر اللہ اور وحید شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق 14 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثے کی ممکنہ وجہ بارش کے دوران تیز رفتاری اور سڑک پر پھسلن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حادثہ حسن ابدال خاتون جاں بحق مسافر بس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حسن ابدال خاتون جاں بحق مسافر بس وی نیوز حسن ابدال
پڑھیں:
سرگودھا: سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑا، 4 بہنوں کی خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں سوتیلی ماں کے ساتھ مبینہ جھگڑے کے بعد 4 بہنوں نے خودکشی کی کوشش کی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بھلوال کے چک 7 شمالی کی چاروں بہنوں نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں۔
خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکیوں میں 18 سالہ علشبہ، 16 سالہ نایاب، 14 سالہ بشریٰ اور 13 سالہ مصباح شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے چاروں بہنو کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھلوال منتقل کیا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے چاروں بہنوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا ریفر کر دیا۔