2025-06-09@14:24:11 GMT
تلاش کی گنتی: 912

«ایک ساتھ»:

(نئی خبر)
    بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔ 23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں...
    جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر بھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا حسب روایت جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں بھارت کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا کیوں کہ بغیر تصدیق کے معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے ، جس کے ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر بھی اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر بھارتی میڈیا کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ایک...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کیلئے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرے گی اور بعض ممالک کی مہم جوئی و ماحول سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے حکومتی وفد کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا اعلیٰ ایرانی حکام کے لئے لکھا گیا خط ابھی تک ہم تک نہیں پہنچا۔ تاہم یہ خط جلد ہی کسی عرب ملک کے ایلچی کے ذریعے ہمیں تہران پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ایران کی یورینیم افزودگی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں...
    کوئٹہ: بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہو گئے۔ بغیر کسی تصدیق کے من گھڑت خبروں اور جعلی ویڈیوز کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور کالعدم تنظیم بی ایل اے کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس حملے کی غلط معلومات کو پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت جعلی اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم تیز کر دی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس حملے کی خبر کالعدم بی ایل اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے براہِ راست لی اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ دو قدم ہمارے ساتھ چل کر چھوڑنے والا خود اپنا نقصان کرے گا، قوم انہیں معاف نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کل جو واقعہ اڈیالہ کے باہر ہوا یہ عام بات ہے، وہاں کوئی دوست موجود تھا، اس نے اس کو ریکارڈ کیا اور بات کو بڑا کیا ۔ نعیم حیدر پنجوتھا ہمارے اہم رکن ہیں اور انہوں نے پی ٹی اے ورکرز اور ان کے کیسز کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں ۔ دہشتگردی ایک ناسور ہے اور دہشتگرد کا کوئی مذہب کوئی دین نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس کے خلاف اکٹھے ہوں۔ ہم اپنے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہت لاشیں اٹھا چکے ہیں ۔ یہ حکومت بہت ہی نکمی ہے۔ وزیروں مشیروں کی فوج ایسے اکٹھی کی ہوئی ہے جیسے ریوڑیاں بٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ روس کو "مثبت" تجویز سے اتفاق کرنے پر راضی کرے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ روس کو پیشکش کریں گے اور یہ کہ "گیند ان کے کورٹ میں ہے"۔ اوول آفس میں زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان غیر معمولی جھڑپ کے بعد جدہ میں منگل کی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ یوکرین کی جزوی جنگ بندی کی تجویز'امید افزا'، امریکہ امریکہ-یوکرین مشترکہ بیان میں، امریکہ نے یہ بھی کہا کہ وہ یوکرین کو فوری طور پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور سکیورٹی...
    مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان جنین کے علاقے خلہ السوہ میں بھی مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہوئی جب جنین شہر میں مسلسل پچاسویں روز اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوجیوں اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی 20 مزاحمتی کارروائیوں کے وقعات ریکارڈ کیے گئے۔ فلسطین انفارمیشن مرکز ’معطی‘نے رپورٹ کیا کہ اس نے مغربی کنارے اور یروشلم میں 16 مختلف مقامات پر فائرنگ، مسلح جھڑپوں، آباد کاروں کے ساتھ تصادم، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے، جھڑپوں اور پتھراؤ کے ساتھ ساتھ ایک مظاہرے کو ریکارڈ کیا۔ رام اللہ کے قصبوں ابو شخیدم اور المزرعہ الغربیہ...
    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔ اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دل پزیر دعا لکھی۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔      ...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2025ء)چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ معیشت، ٹیکنالوجی میں گہرے تعاون کا خواہاں ہے، چین کی مسلسل 5فیصد اقتصادی ترقی ایک قابل ذکر کارنامہ ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین کی توجہ نئی معیاری پیداواری قوتوں،گرین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے سالانہ دو اجلاسوں کے اہم نکات پر روشنی ڈالی، جس میں سی پیک فیز2کے تحت اقتصادی اعتماد، تکنیکی جدت اور پاک چین تعاون پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معیشت اور ٹیکنالوجی میں چین ایک بڑی طاقت ہے اور اس کی...
    برسبین(نیوز ڈیسک) کوئینز لینڈ میں بچوں کی طرف سےازگر کو رسی کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں بچوں کے ایک گروپ کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک ازگر کو رسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں تقریباً 6 بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ پر چھلانگ لگا کر کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مختصر کلپ میں بچوں کو ہنستے ہوئے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ویڈیو میں یہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ سانپ کو کالے...
    جماعت اسلامی ہیرے تراشنے میں کمال رہی ہے،پروفیسر غفور احمد سے موجودہ امیر انجینئرحافظ نعیم الرحمان تک ایک ایک ہیرا تراش کر دھرتی کی نذر کیا۔مگر اس حوالے سے جماعت کے مقدر میں سیاسی کامیابیاں بہت کم آئیں کہ مولانا کوثر نیازی سے مخدوم جاوید ہاشمی تک جو سیاست کے آسمان کا ستارہ بنا وہ ٹوٹ کر کسی اور کے آنگن میں اترگیا ۔ دراصل ایک قاری نے مولانا کوثر نیازی مرحوم کی مشہور زمانہ کتاب ’’ اور لائن کٹ گئی‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی بھی لائن کٹ گئی کہ سیاست پر سے یکسر ہاتھ اٹھا لیا ہے اور قلم مذہبی شخصیات کو معنون کردیا ہے‘‘ انہیں کیا عرض کروں کہ سیاست پر خامہ فرسائی کرتے...
    بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ امیتابھ بچن کی پہلی تنخواہ سیکڑوں میں تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔ اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں...
    اسرائیلی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تل ابیب حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے حوالے سے بوہلر، صدر ٹرمپ اور امریکی خصوصی ایلچی وٹ کوف کے درمیان ہم آہنگی سے لاعلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کا غیر مسلح کروانے کی کوشش امریکہ کے خصوصی ایلچی اور حماس کے درمیان براہ راست مذاکرات کا بنیادی موضوع تھے۔ عبری اخبار نے اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ہتھیار اور قیدیوں کے امور امریکی ایلچی ایڈم بوہلر اور حماس کے درمیان براہ راست مذاکرات کا مرکزی محور تھا۔ عربی میڈیا آؤٹ لیٹس میں شائع ہونے والی رپورٹس کا حوالہ دیتے...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھنے کو تیارہیں مگروہ تیارنہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ اللہ کے فضل سے حکومت تگڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کی تعدادآئین کے مطابق ہے وفاقی کابینہ کاایک قلمدان ایک ہی آدمی کو دیکھناچاہئے،وفاقی کابینہ کے ارکان کی جتنی تعدادہونی چاہئے وہ ہے، ایک آدمی کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ تین قلمدان ایک ساتھ دیکھے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اینکرزکوآف ایئرکرنے میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عون عباس کو گرفتارکرناتھاتوانہیں آگاہ کرناچاہئے تھاجن لوگوں نے عون عباس بپی کے گھرپر چھاپہ مارانہیں استحقاق کمیٹی میں بلاناچاہئے۔ Post Views: 1
    بھارت کے شہر کرناٹک میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کی اجتماعی زیادتی کے 4 دن بعد پولیس نے اس جرم میں ملوث تیسرے ملزم کو تامل ناڈو سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایسے وقت کے جب متاثرہ اسرائیلی خاتون وطن واپسی کی منتظرہیں، بھارتی پولیس نے گینگ ریپ اور قتل کیس کے تیسرے ملزم کاشی رام کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے، جسے تامل ناڈو فرار ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو دیگر مشتبہ افراد ملیش اور چیتن سائی سلیکیتار کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی تصاویر مقامی پولیس نے شائع کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے فینز کو حیران کر دیا ہے۔ صحیفہ نے چار سال کے وقفے کے بعد جہاں اداکاری کے میدان میں واپسی کی، وہیں انہوں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرکے سب کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔ حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا...
    تہران (اوصاف نیوز)ایرانی میڈیا نے اتوار کے روز رپورٹ کیا کہ ایران، روس اور چین کی بحری افواج تعاون کو فروغ دینے کے لیے رواں ہفتے ایران کے ساحل پر فوجی مشقیں کریں گی۔ تینوں ممالک، جو کہ امریکی تسلط کا مقابلہ کرنے کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں، حالیہ برسوں میں خطے میں اسی طرح کی مشقیں کر چکے ہیں۔آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قازقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا بطور مبصر شرکت کریں گے۔ تسنیم خبر رساں ادارے نے اپنی مدت کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ یہ مشقیں “منگل کو چابہار کی بندرگاہ پر شروع ہوں گی”، جو خلیج عمان میں جنوب مشرقی ایران میں واقع ہے۔تسنیم کے مطابق، “چینی اور روسی بحری افواج کے...
    کراچی(کامرس ڈیسک)رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک الفلاح اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت میں کار خریداروں کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی خوابوں کی گاڑی گھر لے جا سکیں۔ خصوصی فنانسنگ آپشنز، نمایاں بچت کے ساتھ یہ محدود مدت کی پیشکش خریداروں کی عید کی خوشیوں کو مزہ دوبالا کردے گی۔ بالکل نئی کیا EV5 Air حاصل کریں، کمپنی نےحبیب میٹرو کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے یہ منصوبہ شروع کیا جس کا ماہانہ کرایہ 128,854 روپے ہوگا، اور فکسڈ ریٹ KIBOR +1% پر دستیاب ہے۔ گاڑیوں کے شوقین آج ہی اپنے قریبی کیا ڈیلرشپ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر 021-111-111-542 نمبر پر کال کریں. چنگان ایلسون سیڈان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع ریاست کرناٹک کے کوپال ٹاؤن میں ایک اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی بھارتی میزبان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز دیے گئے پولیس اہلکار رام ایل اراسدی کے بیان کے مطابق یہ دونوں خواتین جمعرات کی رات ستارہ بینی کر رہی تھیں جب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے ان سے آ کر پیسے مانگے۔ اراسدی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر ان خواتین کے ساتھ تین مرد سیاح بھی موجود تھے، جن میں سے دو بھارت سے تھے اور ایک امریکہ...
    بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کرینہ کپور سے ملاقات پر کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ راجستھان میں منعقد 25ویں IIFA ایوارڈز کی پریس کانفرنس میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ملاقات مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی۔ ملاقات کے دوران دونوں اداکار ایک دوستانہ ماحول میں نظر آئے، ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بات چیت کرتے دکھائی دیے، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ ان کے ماضی کے تعلقات میں کوئی تلخی باقی نہیں رہی۔ شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم یہاں وہاں ملتے رہتے...
    پاکستانی معروف ماڈل اور اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔  ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ "شادی کا ایک وقت مقرر ہے، تو میں اس سے پہلے شادی کیوں کروں؟ کیوں اس کے لیے ہاتھ پیر ماروں جب ہونی ہو گی ہوجائے گی، ابھی کونسا میری عمر نکل رہی ہے یا میرے بال سفید ہو رہے ہیں۔" نازش جہانگیر نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی سامنے والے کے ساتھ ہم آہنگی ہو، آپ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔ اگر آپ سامنے...
    مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ 2025ء ) ایک دن میں سب سے زیادہ عمرہ حاضری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہی دن میں عمرہ ادا کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جہاں جمعرات کے روز 5 لاکھ عازمین مسجدالحرام میں داخل ہوئے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور زائرین کی آمد کو منظم کرنے کے لیے انتظامیہ نے جدید ترین نگرانی کے نظام کو اپنایا ہے، ان میں مسجدالحرام کے مرکزی داخلی راستوں پر ریڈر سینسر شامل ہیں جو حقیقی وقت میں نمازیوں کی تعداد کا پتا لگاتے ہیں، نئے نظام...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ایک طبی تحقیق میں خون کی شریانیں بنانے والے خلیوں کے ساتھ انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کی پیوند کاری سے ذیابیطس ٹائپ ون کا کامیابی سے علاج کرلیا گیا ہے۔ اس نئے علاج کے لیے مزید جانچ کی ضرورت ہے۔ کامیابی کی صورت میں لاعلاج حالت کا علاج ممکن ہوسکتاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبلبے کے اسلیٹس واحد انسانی ٹشو ہیں جو خون میں گلوکوز کی بلند سطح کے جواب میں انسولین تیار کرتے ہیں۔ ذیابیطس ٹائپ ون میں مدافعتی نظام ان جزائر پر حملہ کرتا ہے اور آہستہ آہستہ انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ اس سے انسولین کی کمی ہوتی ہے۔ اب لبلبے کے اسلیٹس کی پیوند کاری کے حوالے سے...
    بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی ایک ساتھی شامل ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں خواتین بنگلورو سے 350 کلو میٹر دور کوپال کینال کے علاقے میں موجود تھیں اور ان کے ہمراہ 3 دیگر مسافر بھی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل...
    عالمی نمبر ایک بھارتی بیٹر شبمن گِل کا نام سارہ ٹنڈولکر کے بعد معروف اداکارہ و سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کیساتھ جوڑا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور کو حال ہی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد آن لائن ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس پوسٹ نے فوری طور پر ہندوستانی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ان کے افواہوں کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا، شائقین کرکٹ نے سوال کیا کہ اسٹیڈیم کو دورہ ڈیٹنگ گپ شپ سے منسلک تھا۔ اداکارہ کی شیئر کردہ تصاویر کے نیچے ایک صارف نے سوال کیا کہ “کیا یہ شبمن کی وجہ سے ہے؟” اور “کیا آپ یہاں...
    ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر تجرباتی پرواز کے دوران چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا تاہم اسپیس ایکس نے حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا اسٹارشپ راکٹ آٹھویں تجرباتی پرواز کیلئے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا۔اپیس ایکس کی لائیواسٹریمنگ میں راکٹ کو فضا میں بلند ہوتے اور پھر چند منٹ میں ہی پھٹتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد وڈیوز میں راکٹ کا ملبہ جنوبی فلوریڈا اور کیریبئن جزائر بہاماس کے کچھ حصوں میں گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔اس خلائی مشن کا مقصد راکٹ کا تجربہ کرنا اور جعلی سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے خلا میں پہنچنے کے فوراً بعد...
    بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکہ کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام  کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی  و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اگر امریکہ دباؤ ڈالنے پر بضد رہے تو...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس میں حکومت کو کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی. عدالت نے ریمارکس دیے کہ جانے مانے صحافی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا. حکومت لواحقین کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہی؟سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی حکومت نے کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کے معاہدے کی توثیق کے لیے وقت مانگ لیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے موقف اختیار کیا کہ کینیا کے ساتھ باہمی قانونی امداد کا معاہدہ ہو چکا ہے. معاہدے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) صدر ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ آیا وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے سعودی عرب میں ملاقات کریں گے، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ تیل کی دولت سے مالامال اس خلیجی ملک کا دورہ کریں گے، لیکن ان کے مطابق اس کا بنیادی مقصد کاروباری معاہدہ ہے۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا،"میں سعودی عرب جا رہا ہوں"، تاہم انہوں نے دورے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا۔ ٹرمپ غزہ منصوبہ، سعودی عرب میں سربراہی اجلاس ٹرمپ کا کہنا تھا، "میں نے کہا کہ میں اس وقت جاؤں گا جب آپ ایک ٹریلین ڈالر ادا کریں، یعنی امریکی کمپنیوں سے چار سال کی مدت...
    اسلام ٹائمز: ڈاکٹر صاحب، بے شک کچھ کوتاہیاں، سُستیاں، نالائقیاں بھی سرزد ہوئیں، کچھ سازشوں کا شکار بھی ہوئے، کچھ مشکلات اور دشواریاں بھی حائل ہوئیں، لیکن بزرگان، برادران اور عزیزان آپ کی وراثت کے تحفظ اور بقا کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر مخلصانہ کوششیں بھی کر رہے ہیں۔ بس آپ خدا کے حضور انکی کامیابی کیلئے دعا کرنا۔ ڈاکٹر صاحب ایک بار پھر پوری شرمندگی سے اعتراف کرتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب ہم شرمندہ ہیں، ڈاکٹر صاحب ہمیں معاف کرنا۔ تحریر: محمد اشفاق شاکر ڈاکٹر صاحب 30 برس بیت گئے اور آپ کے بغیر بیت گئے ڈاکٹر صاحب لگتا ہے کہ فراز نے سچ ہی کہا تھا وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا اور...
    پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی نیوٹریشن منال الفاخانی بچپن کے وہ دن بہت یاد کرتی ہیں جب رمضان کے دوران وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مسجد میں روزہ افطار کرتی تھیں اور میٹھی سوجی کے آٹے کی کوکیز کھاتی تھیں جنہیں وہ اب خود پکانا بھی سیکھ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چنے افطاری کا اہم حصہ، جانیے ان کے ان گنت فوائد ایلفاخانی کا کہنا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر لوگوں کے لیے روزہ رکھنا محفوظ ہے لیکن آگے کی منصوبہ بندی اور غذائیت کو ذہن میں رکھنا اس مہینے کو زیادہ معنی خیز بنا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچے، بوڑھے اور حاملہ، حیض میں مبتلا یا دودھ پلانے والی خواتین کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل...
    حیدر آباد(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ’محبت بھرا خط‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بھارت کی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا 2024 میں شوہر شعیب ملک سے طلاق کے بعد اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ 14 سالہ شادی 2024 میں ختم ہوئی۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی۔ تاہم ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کھلاڑیوں کے نام ایک محبت بھرا خط شیئر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ان کے خط میں پیشہ ور کھلاڑیوں کو درپیش جدوجہد کا ذکر...
    حماس کے پاس موجود زندہ و مردہ اسرائیلیوں کی واپسی کے لیے امریکی صدر کی حماس کو کھلی دھمکی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر اپنے ایک پیغام میں اسرائیلیوں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کو کھلی دھمکی جاری کی ہے۔ ’شالوم حماس‘ یعنی ہیلو حماس کے جملے سے شروع ہونے والے پیغام میں حماس کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس  تمام یرغمالیوں کو کسی تاخیر کے بغیر فوری طور رہا کرے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے علاوہ حماس ان اسرائیلیوں کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے جو حماس کی قید کے دوران اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ...
    پاکستان کے وزیر دفاع  خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر کوئی فریق آپ پر حملہ آور ہو رہا ہو تو پھر آپ کو مفاہمت کی نہیں، مزاحمت کی سیاست کرنی چاہیے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران مفاہمت کی سیاست سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میں خواجہ آصف نے کہا کہ کس سے مفاہمت کریں؟ کیا بھلا پی ٹی آئی سے مفاہمت ہوسکتی ہے؟ وہ 3، 4 حملے اسلام آباد پر کر چکے ہیں، اب عید کے بعد ایک نئے حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کیا مفاہمت کی سیاست ہونی چاہیے یا مزاحمت کی سیاست ہونی چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست تب ہوتی ہے جب دوسرا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ امریکا کی ایک نئی پارٹنرشپ کاآغاز ہورہا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ری پبلکن رہنما و سابق امریکی مشیرساجد تارڑ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران فال آف کابل کا ذکر کرتے رہے۔ صدرٹرمپ کہتے ہیں جس طرح افغانستان سے انخلا ہوا یہ امریکن تاریخ میں ایک بدنما داغ ہے، افغانستان میں رہ جانے والے اسلحے کاباربارذکرکیا، انہوں نے کل مودی کی ٹیرف پالیسیوں کو بھی تنقید کانشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ٹرمپ کا تعریف کرنا پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے، لابنگ نہیں پاکستان نے ڈیلیو کیا ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ دہشتگردی کے متاثرین...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی ، ملک میں خوشحالی آئے گی۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی و گیس  کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے۔ عمر ایوب کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ انہیں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں یوکرینی رہنما نے روس-یوکرین جنگ پر مذاکرات کی میز پر آنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا ہے کہ امریکا نے کیف کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ منقطع کر دی، اس اقدام سے یوکرین فورسز کی روسی افواج کو نشانہ بنانے کی صلاحیت شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی امداد منقطع کرنے کا فیصلہ واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کا اتحادی پر دباؤ ڈالر کر اسے زبردستی...
    پچھلی صدی کی نویں دہائی کی بات ہے۔ ہالی ووڈ کے معروف اداکار راک ہڈسن ایک عجیب و غریب مرض میں مبتلا ہو گئے۔ پیرس کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج ہوا مگر 2 اکتوبر 1985ء کو وہ انتقال کر گئے۔ بعد میں دنیا بھر کو معلوم ہوا کہ ان کی بیماری کا نام ایڈز تھا۔ راک ہڈسن پہلے آدمی نہیں تھے جو اس بیماری کا شکار ہوئے مگر ان کی وجہ سے چہار سو اس بیماری کا چرچہ ہونے لگا۔ راک ہڈسن نے تیس سال تک پردہ سیمیں پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔ ابتداء میں یہی سمجھا جاتا تھا کہ ایڈز ہم جنس پرستوں کی...
    بھارت کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کے دن اور غربت کے حالات سے متعلق بتایا۔ پرینیتی چوپڑا نے بچپن میں اپنی سالگرہ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والدین کے پاس کیک تک لانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بتایا کہ میرے والد مارکیٹ سے صرف ایک رس گلہ یا رسملائی کا ٹکڑا خریدتے تھے جسے ہم سالگرہ کے کیک کی جگہ کاٹتے تھے۔ پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ دوسری جانب میرے نانا اور نانی نہایت امیر تھے اور کینیا میں رہتے تھے۔ وہ ہر سال مجھے اور میرے بھائی کو بزنس کلاس سفر کے ساتھ اپنے پاس بلاتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم دونوں بھائی بہن امبالا سے کینیا جاتے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایبی گیٹ حملے کے ایک ملزم کی گرفتاری پر بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان امریکہ کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ سن 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئر پورٹ کے ایبی گیٹ پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں 13 امریکی فوجی اور کم از کم 170 افغان باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کے خراساں گروپ نے قبول کی تھی۔ منگل کے روز ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء) دنیا کی ممتاز فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی پیونیر(Payoneer)نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں،انٹرپنیورز اور فری لانسرز کیلئے کراس بارڈر ادائیگیوں کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصدبین الاقوامی ٹرانزیکشنزکو آسان بنانا اور کیش فلو مینجمنٹ کو بہتر بناناہے۔ میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامرعلی اور Payoneer کے کنٹری منیجر محسن مظفرکی موجودگی میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔میزان بینک کے صارفین اب اپنے Payoneerاکانٹس کو بینک کی موبائل ایپ سے لنک کرکے متعدد عالمی کرنسیوں میں براہِ...
    بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما، جو ’ناگن 3‘ اور ’بگ باس‘ جیسے شوز کی وجہ سے مشہور ہیں، نے بالآخر کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ماہرہ اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ماہرہ نے ان خبروں کو بالآخر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ محمد سراج اور ماہرہ شرما کی ڈیٹنگ کی یہ افواہیں نومبر 2024 میں اس وقت شروع ہوئیں جب سراج نے ماہرہ کی انسٹاگرام تصاویر کو لائیک کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں، اور میڈیا نے بھی اس جوڑی کے...
    اسلام آباد (طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت کا باضابطہ طورپر ایک سال مکمل ہوگیا ہے،حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم نےنئی اور اچھی مثال قائم کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا اوپن اجلاس منعقد کیاجس میں وزارت خزانہ،توانائی،آئی ٹی،منصوبہ بندی اور گرین پاکستان منصوبے سے متعلق وزراء اور سینئرحکام نے بریفنگ دی،وزیراعظم شہبازشریف نے سینئرصحافیوں،تاجروں کے نمائندوں اور نوجوانوں کی موجودگی میں کابینہ سے اہم خطاب کیاجس میں انہوں نے ایک سالہ کارکردگی ،مستقبل کے چیلنجز،مہنگائی میں کمی ،دہشتگردی اورسیاسی عدم استحکام جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا،اس تقریب کااہتمام وزارت اطلاعات ونشریات نے اس تاریخی کنونشن سنٹر میں کیاجس میں حال ہی میں 27سال بعد ایس سی او سربراہی کانفرنس منعقدہوئی تھی...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے چند ہفتے قبل راہیں جدا کر لی تھیں تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث علیحدگی اختیار کی لیکن وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔ دونوں 2022 سے ایک ساتھ تھے اور کچھ مہینے قبل ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ جنوری میں تمنا اور وجے کو فلم ‘آزاد’ کی سکریننگ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں ان کی جوڑی نے...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ادکارہ ایشوریا رائے 2003 میں فلم ” خاکی” میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر رہی تھیں کہ شوٹنگ کے دوران ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ خاکی ‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایک واقعہ کے بارے بتایا، یہ واقعہ 2003 میں پیش آیا جب ایشوریا رائے، امیتابھ بچن اور اکشے کمار فلم “کھاکی” کی شوٹنگ کے لیے ناسک کے قریب موجود تھے۔ ایک سین کی عکس بندی کے دوران، ایشوریا رائے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس سے پوری کاسٹ اور عملہ شدید صدمے میں آ گیا۔ ایک اسٹنٹ مین جو گاڑی چلا...
    حکومت کا ایک سال ”کابینہ کا خصوصی اجلاس”آرمی چیف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کر رہے ہیں:وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایک سال میں حکومت کے خلاف کوئی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی۔منگل کو حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اور آرمی چیف نے دوست ملکوں سے مدد طلب کرنے کے لیے دورے کیے اور بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ برآمد بتدریج...
    اسلام ٹائمز: ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ اس مقدس ماہ میں اپنے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کو جاری رکھیں۔ غزہ جنگ کے دوران جس طرح عوام نے اپنی بھرپور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے اور سڑکوں پر نکلنے کے معاملہ سے لے کر امریکی و اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا معاملہ ہو، عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ غزہ جنگ بندی کے بعد دشمن کی جانب سے ایک اور سازش جو کی جا رہی ہے، وہ یہ ہے کہ غزہ کے مسئلہ کو کم رنگ کر دیا جائے اور دنیا کو غزہ کی یکجہتی سے دور کیا جائے، تاہم ایسے حالات میں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو حال ہی میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مبینہ بوائے فرینڈ راہول موی کے ہمراہ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا پر دونوں لو برڈز کے افیئرز کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں، تاہم اب اداکارہ کی بیو کے ہمراہ ایک نئی ویڈیو بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کے مقام پر فیری سے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ شہر کا رخ کرنے والی اداکارہ شردھا کپور نے سالگرہ منانے کے بعد بقیہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے...
    واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو فراہم کی جانے والی تمام فوجی امداد کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے کے نمائندے کو فوجی امداد کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم امداد کو روک کر اس کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ یہ کسی حل میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ امریکا روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا ایک اہم ملک رہا ہے۔ تین سال پہلے روس کے حملے کے آغاز کے بعد امریکہ نے یوکرین کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ ادھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    عرب ممالک بالخصوص مصر میں رمضان مبارک شروع ہوتے ہی سڑکوں پر خصوصی تزئین و آرائش نظر آنے لگتی ہے اور گھروں اور عمارتوں میں خصوصی روایتی فانوس اپنی جگہ لے لیتے ہیں۔ مصری معاشرے میں ہر سال رمضان کی آمد پر فانوس کی یہ روایت بھرپور انداز سے ظاہر ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس ماہ رمضان طویل ترین روزہ کس ملک میں رکھا جا رہا ہے؟ فانوس کو قدیم یونانیوں نے متعارف کرایا تھا۔ مصریوں نے فاطمی دور سے رمضان کے فانوس کا استعمال شروع کیا۔ اس فانوس کی تاریخ اور اس کے استعمال کے آغاز کے حوالے سے مختلف روایتیں پائی جاتی ہیں۔ رمضانی فانوس کے استعمال کو 15 رمضان 362 ہجری (972 عیسوی) کو فاطمی حکمراں المعز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مارچ 2025ء) زیلنسکی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ یورپی پارٹنرز سے ساتھ مل کر روس کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کی شرائط طے کریں گے۔ یہ بیان لندن میں یوکرین کے اتحادی ممالک کے سربراہان کی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ لندن میں 18 اتحادی ممالک نے یوکرین کی سکیورٹی کے لیے مزید سرمایہ فراہم کرنے اور کسی بھی جنگ بندی کے نفاذ اور اسے قائم رکھنے کے لیے ایک مشترکہ اتحاد بنانے کا عہد کیا۔ لندن میں یورپی رہنماؤں کے یہ مذاکرات ایک ایسے موقع پر ہوئے، جب یوکرین مسلسل تین سال سے روسی حملوں کا سامنا کر رہا ہے، جب کہ حال ہی میں یوکرینی صدر...
    بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز اپنے مداحوں کے ساتھ خصوصی تصاویر اور پیغام کے ساتھ کیا۔ انہوں نے سحری اور افطاری کے دوران کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ ہلکے سمندری سبز رنگ کے خوبصورت لباس میں نظر آئیں۔ حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’رمضان مبارک! کیسی لگ رہی ہوں؟… دن 1 سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر.. الحمدللہ! دعا میں یاد رکھئے گا۔‘‘ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan) کینسر کے مرض سے لڑتی حنا خان کی یہ پوسٹ جلد ہی وائرل ہو گئی، اور کمنٹ سیکشن مداحوں کی...
    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آئوٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج   (پیرکو) اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریبا ً2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا، رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے...
    یون نان سے کراچی بندرگاہ تک: ایک چھوٹے سے لائٹر نے کیسے چین۔ پاکستان تجارتی تعاون میں نیا جوش ڈالا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) جنوری 2025 کے اختتام پر 11 لاکھ 30 ہزار لائٹرز چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی کاؤنٹی شی چھو سے روانہ ہوئے اور ننگ بو بندرگاہ کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچے جو چین۔پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ کھیپ مقامی پیداوار پر مبنی برآمدی اداروں کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔ شینگ جائی قصبے میں ننگ چھوان الیکٹرک ٹیکنالوجی (شی چھو) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری ورکشاپ میں...
    بالی وڈ کے مشہور جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ جمعہ کے روز جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا۔ کیارا نے ایک دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ اور سدھارتھ ایک ننھے بچے کے موزے تھامے نظر آ رہے ہیں۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا: “ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ (بچے کا ایموجی) جلد آ رہا ہے۔” View this post on Instagram A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani) کیارا اور سدھارتھ کی اس خبر نے مداحوں اور فلمی صنعت کے ستاروں کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا...
    ویڈیو میں ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپکو بتادیں کہ اسٹاک مارکیٹ نے گراوٹ کے معاملے میں 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے لیکن نریندر مودی چپّی سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور نفٹی کے ساتھ ساتھ سنسیکس نے بھی اپنی تباہی کا ماتم منایا۔ آج شیئر مارکیٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کچھ پرانے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر میمس کے ذریعہ بھی مرکز کی مودی حکومت کو سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوبنے...
    دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خارجی دہشت گردی ہلاک ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے بی ڈی یو نے بموں کو ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ،...
      بیجنگ : اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹین براؤنی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ ہفتہ کے روز براؤنی نے کہا کہ تقریباً  30 سال قبل اینٹیگوا اور باربوڈا   اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے  وہ  چین کا دورہ کرنے والے  چوتھے وزیراعظم  ہیں ۔ یہ دونوں ممالک  کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین  نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے  پر دستخط کیے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں مشترکہ دلچسپی  کے امور اور مشترکہ ترقیاتی ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء)  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت  وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں  نیسلے پاکستان کی  سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک  لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔  نیسلے کیئر کے تحت یہ سرگرمی 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے کمپنی کی کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔(جاری ہے)  ...
    پشاور کے تھانہ سربند کی حدود میں دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب 2 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیے گئے بی ڈی یو نے بموں کو ناکارہ بنا کر علاقے کو تباہی سے بچا لیا۔ دوسری جانب لکی مروت میں عباسہ اور شہاب خیل کے قریب چوکی عباسہ پولیس کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ  فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خارجی دہشت گردی ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں  ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے ادھر کوہاٹ میں نصرت خیل کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں...
    گزشتہ چند ہفتوں میں وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات کو ایک نئی جہت دینے کی ٹھان لی ہے۔ ان کا حالیہ دورۂ باکو، جہاں تجارت اور توانائی کے کئی سنگِ میل عبور کیے گئے، درحقیقت خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔ ایک ایسی کروٹ جو پرانے رشتوں کو تازگی بخشنے اور اہم شراکت داروں کے ساتھ گہرے مراسم قائم کرنے کے لیے ناگزیر تھی۔ آذربائیجان میں ہونے والی گفت و شنید کے دوران، وزیرِاعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔ سب سے دلچسپ پیش رفت 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وہ معاہدہ ہے جو اپریل میں متوقع ہے، اور...
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی نئی وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نئے سوال کو جنم دے دیا ہے۔ کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کردیا ہے۔ چند دن پہلے وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا،...
    پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کے ایک فیصلہ کن لمحے میں جیریز دناتانے ملک کی پہلی خواتین کی زیر قیادت اور اہتمام والی پرواز کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ جس میں ایک تمام خواتین اسٹاف پر مبنی ٹیم نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئر لائنز اے 320 کے مکمل ٹرن اراؤنڈ کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ جیریز دناتا کے ایک اعلامیے کے مطابق عالمی یوم خواتین سے قبل پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں یہ تاریخی پہل دفتروں اور اسی نوعیت کی کام کرنے کی جگہوں پر سماجی اکٹھ کو فروغ دینے میں ایک واضح کردار ادا کرےگا۔ ’اپنے...
    میرواعظ کشمیر نے مسجد کیساتھ ساتھ چند تصاویر بھیجتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر حکام نے جامع مسجد کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ عمر فاروق کے ترجمان کے مطابق حکام نے حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کے والد نسبتی کی نماز جنازہ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ان کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی طویل علالت کے بعد رات گئے سرینگر میں انتقال کر گئے۔ وہ نیشنل کانفرنس کے قانون ساز اور سابق ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی کے بھائی ہیں۔ صبح میرواعظ منزل کے ایک بیان میں جامع مسجد کے احاطے میں نماز ظہر کے بعد نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا...
    عوام الناس کو قومی شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام سامنے آیا ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نےنہ قطار، نہ انتظارویژن کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع لاہور کے 5ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نادرا ترجمان کے مطا بق ڈی جی نادرا لاہور ریجن کی زیرنگرانی محکمہ پاکستان پوسٹ،پنجاب ریجن کے تعاون سے نادرا لاہورریجن کے منتخب اضلاع لاہور کینٹ، جی پی او ، مانگامنڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور،...
    پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی فلم ’لَو گُرو‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔ ماہرہ خان اور شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کی جوڑی کو ایک ساتھ بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ بن روئے ڈرامے اور اس کے فلمی حصے کے بعد اس جوڑی نے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا اور آج بھی مداح انہیں ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔  تاہم اب ان مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ جلد یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوگی۔ ماہرہ خان نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔         View this...
    جدید طب نے دریافت کیا ہے، کچھ وٹامن اور معدنیات تنہا کھانے کی نسبت ساتھ کھائے جائیں تو انسان کی صحت کو زیادہ فوائد دیتے ہیں۔ یہ مخصوص غذائی اجزا ایک ساتھ استعمال کیے جائیں تو اعصابی نظام، قلبی صحت اور مدافعتی ردعمل کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ صرف چند فوائد ہیں۔ وہ آپ کی صحت پر کئی طاقت ور اثرات ڈالتے ہیں۔ طبی اصطلاح میں یہ عمل ’’غذائی ہم آہنگی‘‘ (nutrient synergy) کہلاتا ہے۔ ایک تحقیق میں جو 2023 ء میں امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی، یہ دریافت کیا گیا کہ جب لوگ صحت مند چکنائی (جیسے زیتون کا تیل) کو بیٹا کیروٹین سے بھرپور کھانوں جیسے گاجر ، شکرقندی یا ٹماٹروں میں ملنے والے لائیکوپین...
    حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ دوست ہوتے تھے شیخ عبدالحفیظ‘ میں انھیں بابا جی کہا کرتا تھا‘ وہ رمل کے ساتھ ساتھ زندگی کے بھی ماہراعظم تھے‘ شیخ صاحب نے زندگی کے ہر موڑ پر میری رہنمائی کی‘ وہ انتقال کر گئے ہیں لیکن میں روزانہ سونے سے قبل ان کے لیے دعا کرتا ہوں‘ حکیم بابر کو شیخ حفیظ صاحب میرے پاس لے کر آئے تھے‘ میں ٹھیک ٹھاک مردم بیزار ہوں‘ میری کوشش ہوتی ہے میں کسی کو اپنے قریب نہ ٹکنے دوں‘ اس کی دو وجوہات ہیں‘ اول میں نے زندگی کو غیرضروری مصروف کر رکھا ہے۔  صبح سے لے کر رات دو بجے تک مصروفیت چلتی ہے لہٰذا اتنی مصروفیت میں نیا...
    معلوم نہیں کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے یا نہیں لیکن ہمارے ساتھ تو یہ مستقل پرابلم ہے کہ لوگوں کی طرح الفاظ بھی پہلی نظرمیں یا تو پسند آجاتے ہیں یا بُرے لگنے لگتے ہیں ہم یہاں ان’’سارے لوگوں‘‘ اور سارے الفاظ کا ذکر تو نہیں کرنا چاہتے یا نہیںکرسکتے لیکن صرف ایک لفظ یا دو جڑواں الفاظ کی بات کریں گے یہ لفظ یا جڑواں الفاظ ہیں’’خردبرد‘‘ کیا بتائیں کہ جب یہ لفظ ہماری آنکھوں کو مشرف بہ دیدار کرتا ہے تو آنکھوں میں ساری حسینان عالم رفتہ و گزشتہ یا موجودہ پھرنے لگتی ہیں۔ انجیلیناجولی، سکالٹ جانسن، کرسٹائن، الزبتھ ٹیلر، پریانکا چوپڑا ،کرینہ سیف، کترینہ کیف اور دوچار سو مزید۔اور جب یہ لفظ کانوں میں...
    اب طوری بنگش قوم جس نے آمن کی بحالی کیلئے سینکڑوں شہادتیں دینے کے باوجود کوھاٹ معاھدے پر دستخط کیے تھے۔ لیکن اب خوراک، میڈیسن اور فیول سمیت مرکزی شاھراہ کو تخفظ نہ دینے کیوجہ سے سیکورٹی اداروں کی نااہلی اور طوری قوم کے ساتھ مسلسل زیادتی کے خلاف احتجاجاً حکومتی و سیکورٹی اداروں سے ھر قسم کا تعاون اور مزاکرات سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بگن مندوری اوچت اور چارخیل میں پاراچنار کے دو کنوائیوں پر مسلسل حملوں کی وجہ سے سٹیشنری کو دو بار لوٹا اور جلایا گیا، جسکی وجہ سے پاراچنار کے اھم اور بڑے سٹیشنری دکانوں کا کروڑوں کا نقصان تو ھوا ہی ھیں، لیکن اسکے ساتھ پاراچنار کے ھزاروں طلباء کو نئے...
    بالی وڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے حقائق سامنے آگئے ہیں۔ اداکار گووندا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ 6  ماہ قبل گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا میں اختلافات ہوگئے تھے اور سنیتا نے علیحدگی کی درخواست بھی دائر کردی تھی، تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کی بیٹی نے گووندا کے گھر 20 دن تک بطور ملازمہ کام کیوں کیا؟ وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں اب ایک ساتھ رہتے ہیں، جو نیو ایئرنائٹ پر ایک ساتھ نیپال گئے، انہوں نے ایک ساتھ ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا بھی کی ہے۔ گووندا کے وکیل نے کہا کہ...
    امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔ پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔ یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔ عین اسی وقت...
     راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کے علاقے مسے  اعلی نسل کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ کتے چوری ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ واہ صدر کی حدود میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران ملزمان اپنے ساتھ 10 لاکھ مالیت کے دو بیش قیمت جرمن شیفرڈ نسل کے نسلی کتے بھی ساتھ لے گئے۔ چوری کی واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او واہ صدر محسن شاہ کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ سیف عرف سیفی سمیت سمیع اور سانول کو گرفتار کرکے دونوں کتے۔ موٹر سائیکل ایک ایل ای ڈی اور ساڑھ اٹھارہ ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی۔  حکام کا مزید کہناتھاکہ کہ  ملزمان...
    غزوۂ احد میں مسلمانوں کو خاصا جانی نقصان اٹھانا پڑا، اور جب خود جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہوئے اور آپ کے دندان مبارک شہید ہوئے تو عام مسلمانوں میں یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا کہ اگر ہم حق پر ہیں اور اللہ تعالٰی ہمارے ساتھ ہیں تو اس جنگ میں ہمیں کفار کے ہاتھوں اس قدر نقصان کیوں اٹھانا پڑا ہے، اور محاذ جنگ پر اس قدر افراتفری کیوں ہوئی کہ جناب نبی اکرمؐ کے دندان مبارک شہید ہوئے؟ حتٰی کہ حضرت حذیفہ بن الیمانؓ کے والد محترم جو خود بھی صحابیؓ تھے، دیکھتے ہی دیکھتے بیٹے کی آنکھوں کے سامنے مسلمانوں ہی کے ہاتھوں شہادت سے ہمکنار ہوئے۔ جناب نبی اکرمؐ کی شہادت کی افواہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ڈیجیٹل اثاثوں پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی، جبکہ صدر ٹرمپ کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام محترمہ شزا فاطمہ خواجہ، گورنرسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، اور سیکریٹری آئی ٹی و ٹیلی کام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی ارتقاء‘ اس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بین الاقوامی سطح پر اپنائے جانے والے ضوابط پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ جو کہ امریکی حکومتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شرکاء نے مالی تحفظ‘ خطرات کی روک تھام، اور پاکستان کی...
    وزیراعظم شہبازشریف کے آذر بائیجان کے دورہ اور آذری صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات کے موقعے پر پاکستان اور جمہوریہ آذر بائیجان کے درمیان تیل وگیس، زراعت، ماحول کے تحفظ، سیاحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے۔  دوطرفہ ملاقات کے دوران جس گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا وہ ان دونوں رہنماؤں کے عزم کا ایک اور ثبوت تھا یعنی اپنے لوگوں کی باہمی بھلائی کے لیے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں مضبوط روابط اور فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے تعاون پر تیز رفتار بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔...
    سعودیہ کے یوم تاسیس کے موقع پر 20 سے 23 فروری کے دوران ہونے والی تقریبات میں روایتی رقص ’عرضہ‘ بھی پیش کیا گیا جس نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے جب اتنی بڑی تعداد میں شرکاء نے ایک ساتھ عرضہ رقص پیش کیا ہو۔ اس تاریخی منظر کو نوٹ کرنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جس نے تصدیق کی یہ ایک عالمی ریکارڈ بن چکا ہے۔ ریاض میں پیش کی گئی اس پرفارمنس میں 633 شرکاء نے ایک ساتھ روایتی رقص ’عرضہ‘ میں حصہ لیا تھا۔ تقریب میں 50 ہزار افراد شریک تھے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فن...
    نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ بھارتی نژاد وزیر کا روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق بڑا دعویٰ، معاملہ کیا ہے؟ وائس آف ارمریکا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے بھی اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ...
    ویب ڈیسک — نیویارک سٹی کی انتظامیہ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن ‘پی آئی اے’ کے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کی لیز کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ یہ ہوٹل پناہ کے خواہش مند افراد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور ٹرمپ حکومت نے اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم "روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند "کرنےکا عمل شروع کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی نیویارک آمد کی...
    چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار، 100سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر لاہور میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکار اینٹی رائیٹ فورس سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔سرکاری رپٹ میں برطرف اہلکاروں کی تفصیلات درج کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکاری تھے، جبکہ کچھ بہانے بنا کر غیر حاضر رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے...
    لاہور: مسلسل غیر حاضریاں اور ڈیوٹی سے انکار پر لاہور کی تاریخ میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔ برطرف اہلکاروں میں عتیق، زین، علی، شیراز، شان، زبیر اور عدیل وغیرہ شامل ہیں۔ برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپٹ میں درج کر لی گئی۔ برطرف کیے جانے والے اہلکار ڈیوٹیوں سے مسلسل غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا، کچھ اہلکار ڈیوٹی پر نہ آنے کے بہانے بناتے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی...
    ویب ڈیسک: لاہور میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔  اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے  پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025
    —فائل فوٹو لاہور میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔ ڈکیتی میں ملوث انسپکٹر جبری ریٹائر، 4 پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف کراچی بلدیہ ٹاؤن میں ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر... پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔
    ویب ڈیسک : کراچی سے لاہور جانے والے ٹرین مسافروں کے لیے پریشان کن خبر ہے کہ سر سید ایکسپریس کی سروس کل سے بند ہوجائے گی ۔  آؤٹ سورس کی گئی سر سید ایکسپریس کی سروس کل سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی چلنے والی سرسید ایکسپریس کل سے معطل کی جارہی ہے۔ سر سید ایکسپریس ٹرین راس لوجسٹک کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا گزشتہ سال ستمبر میں سر سید ایکسپریس کو بحال کیا گیا تھا، ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی تھی...
    ماہرین کی تحقیقات کے مطابق آنکھوں کو عام طور پر چہرے کا وہ فیچر سمجھا جاتا ہے جو کسی شخص کو دوسروں کیلئے پُرکشش بناتا ہے۔ آنکھوں کا سائز، اس کی ساخت اور گھنی ابرو جیسے عوامل کسی شخص کے دوسروں کیلئے پرکشش ہونے میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ چہرے کی ساخت میں ہم آہنگی اور چہرے کا مجموعی تناسب بھی کسی شخص کو پرکشش بنانے میں کلیدی عناصر ہیں۔   بڑی اور چوکنا آنکھیں اکثر توانائی کی نشاندہی کرنے والی سب سے زیادہ دلکش خصوصیت کے طور پر دیکھی جاتی ہیں۔   دوسری طرف سڈول چہرہ بھی اچھے جینیات کی نشاندہی کرتا ہے۔ سڈول چہرے کی خصوصیات میں شامل ہیں: ایک اچھی طرح...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی حالیہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس نے دنیا بھر کے میڈیا کے پیشہ ور افراد، ماہرین، سرکاری حکام اور ممتاز شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے نہ صرف میڈیا کے موجودہ چیلنجز پر روشنی ڈالی بلکہ مستقبل کی ذمہ داریوں اور امکانات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں شریک شرکاء نے عالمی سطح پر میڈیا کی اہمیت، فیک نیوز کے اثرات اور اس کے سدباب کے طریقوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کی اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے مابین مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کی...
    کراچی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دوران حاصل کیا۔ ورات کوہلی نے سب سے زیادہ کیچز تھامنے کا ملکی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، 36 بھارتی کرکٹر نے اپنے 299 ویں ون ڈے میچ میں 158 کیچز مکمل کرتے ہوئے محمد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ سنگ میل دبئی میں کھیلے گئے میچ کے 47 ویں اوور میں عبور ہوا جب پاکستان کے نسیم شاہ نے کلدیپ یادیو کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلا اور لانگ آن پر کھڑے کوہلی نے ایک شاندار کیچ پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔...
    بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور بزنس مین ٹونی بیگ کے ساتھ بیورلی ہلز، لاس اینجلس میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ اگرچہ نرگس فخری نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ ٹونی بیگ کون ہیں؟ ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔ وہ کشمیری نژاد ہیں اور امریکا میں مقیم بزنس ٹائیکون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ٹونی بیگ ’ڈیوز گروپ‘ کے بانی اور گلوبل آپریشنز...
    پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...