فرانسیسی فائر فائٹر کا خطرناک کارنامہ: خود کو آگ لگا کر موٹر سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فرانس کے ایک 41 سالہ پیشہ ور فائر فائٹر اور شوقیہ اسٹنٹ مین جوناتھن ویرو نے ایک انوکھا اور خطرناک کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنے جسم کو آگ لگا کر موٹر سائیکل پر 1,450 فٹ کا فاصلہ طے کیا۔
جوناتھن نے یہ خطرناک اسٹنٹ کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا ہے۔
جوناتھن ویرو اس سے قبل بھی دو خطرناک ریکارڈز بناچکے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے جسم کو آگ لگا کر بغیر آکسیجن کے 100 میٹر کی دوڑ لگائی تھی، جبکہ دوسری بار اسی طرح آگ میں جل کر 893 فٹ اور 2.
ان خطرناک کارناموں کے دوران ان کے جسم کے کئی حصے جل بھی گئے تھے، جنہیں صحت یاب ہونے میں ایک ہفتے سے زائد کا وقت لگا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے جوناتھن نے بتایا کہ یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے انہوں نے خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ کوئی عام کام نہیں ہے اور ہر کوئی ایسا نہیں کر سکتا۔ میں ایک پیشہ ور فائر فائٹر ہوں، اس لیے مجھے آگ سے نمٹنے کا تجربہ ہے۔‘‘
ماہرین کے مطابق اس قسم کے خطرناک اسٹنٹس انتہائی تربیت یافتہ افراد ہی انجام دے سکتے ہیں۔ عام لوگوں کے لیے ایسے کارناموں کی نقل کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ جوناتھن کا یہ کارنامہ ان کی بے پناہ ہمت اور مہارت کا ثبوت ہے، جس نے انہیں دنیا بھر میں شہرت دلائی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرک؛ رات گئے تھانے پر فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پشاور:تھانہ گرگری ضلع کرک پر رات گئے فتنۃ الخوارج کے 25 سے 30 دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
پولیس نے تھانے کے قریب فتنہ الخوارج کی مشکوک نقل وحرکت بھانپتے ہی فائر کھول دیا جس کے باعث بزدل دہشتگرد منٹوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے، دوران آپریشن نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔
ڈی پی او کرک شہباز الہٰی کے مطابق تھانہ یعقوب شہید پولیس کی کارروائی میں بدنام زمانہ اشتہاری مجرم و ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز عرف پنجابی کو جہنم واصل کردیا گیا۔
تھانہ یعقوب شہید کی حدود لمرکی قبرستان کے قریب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائر کھولا۔
دو طرفہ مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک اشتہاری مجرم کی لاش برآمد ہوئی جسے سابقہ ریکارڈ سے شناخت کیا گیا۔
آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سمیت تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کرک پولیس ہر دم تیار ہے۔