عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتی قربت کا یہ سفارتی انداز ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس میں سیاست کم، انسانیت اور خلوص زیادہ جھلکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود راہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔

تینوں راہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بےتکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے، غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔ بات صرف چہل قدمی تک محدود نہ رہی، صدر علیوف، وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ذاتی طور پر ڈرائیو کرتے ہوئے تاریخی شہر "شوشا" لے گئے جہاں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا، یہ لمحہ سفارتکاری سے کہیں آگے ایک ذاتی تعلق، ایک بھائی چارے کی علامت تھا۔

عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتی قربت کا یہ سفارتی انداز ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس میں سیاست کم، انسانیت اور خلوص زیادہ جھلکتا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا

خانکندی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے اور آذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات،چہل قدمی،تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا،آذربائیجان کے شہر خان کندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اِردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی۔

ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور ترک صدر کو خان کندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں بتایا آذربائیجان کے صدر علیوف نے خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔

تینوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔پاکستانی وزیراعظم، ترکیہ اور آذربائیجان  کے صدور نے گفتگو کے دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر تینوں ممالک کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بے تکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے، غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔

تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر شوشا میں ظہرانے پر لے کر گئے۔ اس سے قبل آذر بائیجان کے شہر خانکندی میں ملاقات میں شہبازشریف اور ایرانی صدر نے تمام شعبوں میں جاری پاک ایران تعاون کا جائزہ لیا تھا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانیکیگزشتہ فیصلوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں آذر بائیجان میں موجود تھے تاہم بعدازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے،شہباز شریف کی مذاق میں آذر بائیجان کے صدر کو تجویز
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک اور آذری صدور کیساتھ چہل قدمی، ویڈیو وائرل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ اورآذربائیجان کے صدور سے خوشگوارملاقات، تینوں رہنماؤں نے دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا
  • وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
  • خانکندی میں سفارت، دوستی اور چہل قدمی: شہباز شریف، اردوان اور علیوف کی خوشگوار ملاقات
  • وزیراعظم کی ترک اور آذربائیجان کے صدور کے ساتھ خوشگوار ملاقات، چہل قدمی
  • وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق