ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی فیملی میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہوا ہے، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
شعیب ملک سے طلاق کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی کے ایک پُرسکون ماحول میں رہائش پذیر ہیں۔
گزشتہ دنوں انہوں نے بیٹے کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی کے خوبصورت لمحات کو تصاویر کی صورت میں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
ان تصاویر میں ان کے گھر کے نئے رکن کی جھلک بھی دکھائی گئی، یہ ننھا سا بلی کا بچہ ہے، ثانیہ مرزا نے اذہان کی اس پالتو بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک دلکش تصویر بھی پوسٹ کی۔
ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ سب کچھ اور کچھ بھی ایک ساتھ۔
انہوں نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ طوفان ہمیشہ آپ کو تبدیل نہیں کرتے، بعض اوقات وہ صرف یہ دکھاتے ہیں کہ چھت کہاں سے ٹپکتی ہے۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی، تاہم ان کی شادی جنوری 2024 میں باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔
بعدازاں شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ساتھ
پڑھیں:
رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
کراچی:پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آگئے ہیں۔
فیملی ولاگز، لگژری لائف اسٹائل اور متنازع حرکات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے رجب بٹ کے یوٹیوب پر 82 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 27 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
رجب بٹ نے دسمبر 2024 میں ایمان بٹ سے شادی کی تھی اور 2025 میں انکے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
رجب بٹ اس وقت پاکستان میں بیٹنگ ایپس کے فروغ کے الزام میں مقدمات کا سامنا کر رہے تھے تاہم اسی دوران وہ برطانیہ منتقل ہوچکے ہیں۔
چند روز قبل متعدد خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے رجب بٹ کے ساتھ ناجائز تعلقات رہے ہیں جن میں سے کچھ تعلقات شادی کے بعد بھی جاری رہے۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ کی والدہ نے اپنے بیٹے کا دفاع کیا اور کہا کہ مجھے بھی دکھ ہوا جب میں نے اس کا ولاگ دیکھا۔ جب اس نے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تو میں افسردہ ہوئی۔
رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ لیکن میں جانتی ہوں کہ ہر انسان، خاص طور پر لڑکوں کا، ایک ماضی ہوتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو معاف کردینا چاہیے جو سچے دل سے اللہ سے توبہ کرتے ہیں۔ اللہ بہت مہربان ہے اور خلوص دل سے توبہ کرنے والوں کو معاف کردیتا ہے۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ ایک روایتی دیسی ماں کا رویہ ہے جو بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کرتی ہے۔