لاہور(نیوز ڈیسک)) نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، ان کو اچھے وقت میں نہیں چھوڑیں گے۔

اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کی کوئی بات نہیں کی، نواز شریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں یہ بات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں، ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے قانون اپنا راستہ خود لے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں چاہے وہ حکومت کا حصہ ہوں یا اپوزیشن میں ہوں، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قائد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی سلامتی کے ساتھ اقتصادی ترقی ہے، دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں جو پاکستان کی معیشت کیلئے اہم پیشرفت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور حکومت اسے مزید کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

اُنہوں نے خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں پاکستان نے 9 سے 10 مئی کی رات بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہوا و فضا میں بھارت کو بدترین شکست ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو کامیابی عطا کی اور پاکستان عالمی سطح پر سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے جو اس کےمقام کی عکاسی کرتا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے ڈار نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ غسل سے پہلے داتا دربار کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ31 مئی 1999 ء کو اس منصوبے کا پہلا افتتاح محمد نوازشریف نے کیا تھا،اب یہ منصوبہ مکمل ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف ملکی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں جس سے ہمیں بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے فضائی جنگ کا آغاز کیا، لیکن پاکستان نے چھ طیارے مار گرائے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے 36 گھنٹوں میں80 ڈرون بھیجے جن کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو عالمی سطح پر عزت، احترام اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دو سال کے لیے رکن منتخب کیا گیا جو ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ایران سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف ایران کا سفارتی سطح پر ساتھ دیا،جس پر ایران نے پاکستان کو سچا دوست قرار دیا، ایرانی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا جنگی ایجنڈا نہیں، ہم امن و سلامتی اور خطے کے استحکام کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا اصل ایجنڈا اقتصادی بہتری ہے، جس پر دن رات کام ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آذربائیجان سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ہے ، ترقی کی راہ ہموار ہو چکی ، عوام کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی قسم کی وزارت یا خواہش کا اظہار نہیں کیا،وہ اتحادی جماعت ہے اور مشکل وقت میں ساتھیوں کو نہیں چھوڑا جاتا، دونوں جماعتوں کا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، افواہوں اور اسپانسرڈ خبروں سے گمراہ نہیں ہونا چاہیے، تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن چاہے خیبرپختونخوا میں ہو یا کسی بھی صوبے میں، اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن وقت پر فیصلے نہ لیئے جاتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، اب زر مبادلہ کے ذخائر14 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر قائم ہے، بھارت کے بیانات سے گھبرانے والے نہیں، پہلے بھی کامیاب ہوئے،آئندہ بھی کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ عام ویزوں کے معاملے کو بہتر کیا جا رہا ہے ،اس حوالے سے مذاکرات سات آٹھ ماہ سے چل رہے ہیں اور درخواست ہے کہ بلیو پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی خصوصی رسائی دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • آٹھ قسم کے مینیجر، جو اچھے ٹیلنٹ کو بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں
  • اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی
  • پیپلز پارٹی سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسحاق ڈار
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، اسحاق ڈار
  • نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات،اسحاق ڈار نے آخرکاراندرکی بات بتادی
  • داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
  • نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں : اسحاق ڈار
  • چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد
  • ترکیہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا،سردار یوسف