محرم الحرام عظمت ،حرمت اور قربانی کا درس دیتا ہے،ابوالخیر زبیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے یوم عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے میدان کربلا میں دین اسلام کی سربلندی کے لیے سب کچھ قربان کر دیا، حتیٰ کہ اہل بیت اور اپنی جان بھی دین کی حفاظت کے لیے قربان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم کفر متحد ہو کر اس دین کو مٹانے کے درپے ہے، اور اس وقت دین کی بقا کا واحد راستہ امت مسلمہ کے اتحاد اور یگانگت میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں میں اختلاف و انتشار پیدا کر کے نہ صرف امت کو کمزور کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندر فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر ملک کو بھی غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ عظمت، حرمت اور قربانی کا پیغام دیتا ہے۔ اس موقع پر پوری قوم کو چاہیے کہ وہ فرقہ واریت اور نفرتوں کو مسترد کرے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو اتحاد و اتفاق سے ناکام بنائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر قسم کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور پاکستان کے امن، استحکام، اور دینی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور میں 10 محرم تک موبائل فون سروس بند کردی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میںسیکورٹی اقدامات کے تحت 10 محرم الحرام تک موبائل فون سروس بند کردی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد سے یوم عاشور کی شب 10 بجے تک بند رہے گی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیکورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔