گنڈاپور کیخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی: رانا ثنا
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہ پی ٹی آئی اسوقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ، علی امین گنڈا پور کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، انہیں ڈر اپنی ہی جماعت سے ہے۔ علی امین گنڈا پور کو ڈر ہے کہ ان کی اپنی جماعت انہیں ہٹا نہ دے، سیاست میں سارا گیم نمبر گیم کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے، اپوزیشن کے پاس آج نمبر بڑھ جائیں تو وہ تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مخصوص نشستیں اپوزیشن کو ملنے کے بعد بھی نمبرز کم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا شہباز شریف سے پرانا تعلق ہے، ملاقات کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔تحریک کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اسوقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، تحریک چلائیں گے تو ورکرز کے لے مقدمات کو بوجھ پیدا کریں گے، ورکرز اس وقت کسی تحریک چلانے کے حق میں نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مولانا ثناء اللہ جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی حاجی بشیر احمد کے بھائی ڈاکٹر عبدالرشید کے انتقال پرتعزیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-27