معاملات ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، ڈیڈ لاک سے نہیں،رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں تین مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی، جمہوریت میں ڈائیلاگ سے معاملات حل ہوتے ہیں، ڈیڈ لاک سے نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ملک کو درپیش معاملات پر بات کریں گے، بجٹ والے دن بھی وزیراعظم نے مذاکرات کی بات کی، میاں نوازشریف بھی ڈائیلاگ کے حق میں ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم ہر معاملے پر نوازشریف اور کابینہ سے بھی مشاورت کرتے ہیں، تحریک انصاف والے فیلڈ مارشل سے متعلق غلط پراپیگنڈا کرتے ہیں، ملک کے بہترین مفاد میں جو بھی بات ہوگی فیلڈ مارشل رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکانومی پر مطمئن ہو جائیں، اگر شرائط لگائیں گے تو پھر ڈائیلاگ نہیں ہوتے، بانی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی ابہام والی بات نہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مینارپاکستان جلسے میں کہا سب کو مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا، بانی نے تو ہمارے خلاف ایسے کیسز بنائے تھے جن میں سزائے موت ہو سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں کئی دفعہ جیل کاٹ چکا ہوں، جیل میں پہلے دو، تین ماہ مشکل ہوتے ہیں پھر عادی ہو جاتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دنیا میں سب سے زیادہ کروموسومز رکھنے والا جاندار
تازہ ترین تحقیق میں ایٹلس بلیو بٹرفلائی (Polyommatus atlas) کی سب سے زیادہ کروموسومز رکھنے والی کثیر خلیاتی جاندار ہونے کی جینیاتی تصدیق کردی گئی۔
تحقیق کے مطابق اس کیڑے میں کروموسومز کے 229 جوڑے ہوتے ہیں جبکہ اس کے قریبی نسل کے کیڑوں میں صرف 23 یا 24 جوڑے ہوتے ہیں۔
ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ اور انسٹیٹیوٹ آف ایوولوشنری بائیولوجی (بارسیلونا) کے محققین نے بتایا کہ یہ کروموسومز وقت کے ساتھ نقل ہونے کے بجائے ٹوٹ گئے ہیں۔
اس تتلی پر کی جانے والی پہلی جینومک تحقیق کرنٹ بائیولوجی نامی جرنل میں شائع ہوئی جس نے ماہرین کے لیے اتنی وافر مقدار میں کروموسومز ہونے کے پیچھے ارتقائی وجوہات جاننے کی راہ کھولی۔
کروموسم میں تبدیلیاں انسانوں کے کینسر کے خلیوں میں بھی دیکھی جاتی ہیں اس لیے مختلف انواع میں اس عمل کا سمجھا جانا کینسر کی تحقیق میں مدد کر سکتا ہے۔