دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جس دن یہ افسوناک واقعہ ہوا اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا۔ دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔بیرسٹر سیف نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں پیش آئے واقعے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلی سندھ اور بلاول کو استعفی دینا چاہیے، پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفی دیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ اپنے صحت کے شعبے پر توجہ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان، بھارتی پراکسیز کی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد بے نقاب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان، بھارتی پراکسیز کی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد بے نقاب راولپنڈی احتجاج کیس،پی ٹی آئی کے 21کارکنوں کی ضمانتیں منظور ایف بی آر مالی سال 25-2024میں محصولات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی واضح تردید عافیہ صدیقی کیس، حکومت کا امریکی عدالت میں معاونت اور فریق بننے سے انکار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دریائے سوات بیرسٹر سیف مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز

 

لندن (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مکافات عمل ہواہے میں نےکسی سےانتقام نہیں لیا، حلفاً کہہ سکتی ہوں نوازشریف نے کسی سے انتقام نہیں لیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا تھا، مخالفین سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لےلیا۔ نوازشریف جہاں جاتے ہیں وہاں کا ماحول بدل جاتاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بےنظیربھٹو بے نظیر ہیں ان کا بہت احترام کرتی ہوں، میں مریم نواز ہوں میری یہی پہچان ہے، پاکستان میری پہچان ہے۔ اپنےملک کی نمائندگی کرنا میرے لیےاعزازکی بات ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جب ہمیں سزائیں دی گئیں تب ججوں کےضمیرکیوں نہیں جاگے؟ کوئی شک نہیں پی ٹی آئی دور میں جادوٹونے سےحکومت چلائی جاتی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیلڈمارشل بطور چیف آف ڈیفینس فورس بہت اچھی تقرری ہے، اس عہدے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بہتر کون ہوسکتا ہے۔ فیلڈمارشل نے انڈیا کیخلاف جنگ میں بہترین قیادت کامظاہرہ کیا، بھارت کےخلاف فتح سےدنیا میں پاکستان کی عزت ہوئی، فیلڈمارشل سے زیادہ اس عہدے کا حقدار کوئی نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے:مریم نواز
  • فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے، مریم نواز
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت
  • نوجوان کی ہلاکت کا پراسرار واقعہ، تفتیش میں اہم انکشافات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر  اورکون ہوسکتا تھا، مریم نواز
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار