بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے مئی کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ہونے والی سماعت کے دوران سی پی پی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ گیس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ آئندہ مہینوں میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے فی یونٹ تک اضافے کا باعث بن سکتا ہے، جب کہ اگر بجلی کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوا تو گردشی قرضے پر سود کی ادائیگی کے لیے صارفین پر مزید سرچارج بھی عائد کرنا پڑ سکتا ہے۔
سی پی پی اے نے نیپرا کو مئی 2025 کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی۔ اگر اتھارٹی اس اضافے کی منظوری دیتی ہے تو صارفین پر مجموعی طور پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق مئی میں بجلی کی اوسط ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ اپریل کے مہینے میں یہ قیمت 7 روپے 49 پیسے تھی، یعنی فیول لاگت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس وقت صارفین سالانہ 323 ارب روپے صرف گردشی قرضوں پر واجب الادا سود کی ادائیگی کی مد میں ادا کر رہے ہیں، جو بجلی کی بڑھتی قیمتوں کا اہم سبب ہے۔
نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ہے اور حتمی فیصلہ جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے، جو کہ بجلی صارفین کے لیے آئندہ مہینوں کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ کے لیے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟