رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے متعلق نون لیگ کا بیانیہ دفن کر دیا، حامد رضا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے سب میں ہوتے ہیں، مخالفین کی جانب سے باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مستحکم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے بانی سے متعلق نون لیگ کا بیانیہ دفن کر دیا، الیکشن 2024ء میں زمینی حقائق کیا تھے بتا نہیں سکتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری جماعت ہے، اختلاف رائے سب میں ہوتے ہیں، مخالفین کی جانب سے باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف مستحکم ہے، علیمہ خان کی مائنس بانی پی ٹی آئی والی بات سے پارٹی کو تکلیف ہوئی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ان کیساتھ ہے، بہنیں جذبات رکھتی ہیں جس کا وہ اظہار کرتی ہیں، پی ٹی آئی کی بہنوں کو اپنے بھائی کو لے کر تشویش ہے۔ حامد رضا نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے کے 6 ماہ بعد کہا پارٹی کو بین نہیں کیا، میرے کاغذات نامزدگی پر ایس آئی سی لکھا ہوا تھا پھر بھی مجھے آزاد ڈکلیئر کیا گیا، آر اوز ہمارے راہنماؤں کے پارٹی ٹکٹس وصول نہیں کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق کہا تھا جوڈیشل کمیشن بنا دیں ثبوت سامنے لے آئیں، علی امین گنڈا پور کا اوپن چیلنج ہے اگر کوئی حکومت گرانا چاہتا ہے تو گرالے۔ حامد رضا نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے متعلق کچھ لوگوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے، بانی نے کبھی بھی نواز شریف خاندان اور خواجہ آصف پر آرٹیکل 6 لگانے کا نہیں کہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کرینگے، سر اُٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اُٹھا کر واپس آئیں گے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے، جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسراقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے، جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بُری طرح مفلوج کر دیا گیا ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔