آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
نیودہلی (نیوزڈیسک)آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اورمودی سرکار کے درمیان تناؤ بڑھ گیا، حالیہ پاک بھارت جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی افسران نے شکست کا الزام سیاسی قیادت پر ڈال دیا۔
انڈونیشیا میں “انڈیا پاکستان ائیر بیٹل” سیمینار کے دوران بھارتی اتاشی نیوی آفیسر کیپٹن شیو کمار نےبھی بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان کے خلاف کارروائی میں بھارتی فضائیہ کو طیاروں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی خبر رساں ادارے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ: مودی حکومت کے سخت سیاسی احکامات نے بھارتی فضائیہ کی کارروائیاں محدود کیں، بھارتی افواج خودمختار نہیں بلکہ سیاسی احکامات کی پابند ہیں، مودی حکومت کی سیاسی مداخلت کے باعث بھارتی فضائیہ پاکستانی فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنا سکی۔
کیپٹن شیو کمار کے انکشافات کے بعد کانگریس نے بھی مودی سرکار پر کڑی تنقید کی، کانگریس نے ٹویٹ کیا کہ اس سے قبل چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان بھی آپریشن سندور کے دوران بھارتی طیاروں کے گرنے کا اعتراف کر چکے ہیں، اس حساس قومی مسئلے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیوں مسترد کر دیا گیا؟
آپریشن سندور مودی سرکار کی عسکری ناکامی، سیاسی جھوٹ اور نااہل قیادت کی شرمناک علامت بن چکا ہے، مودی سرکار میدانِ جنگ میں نہیں بلکہ صرف گودی میڈیا پر بیانیہ کی جنگ لڑ رہی ہے، فوجی نقصانات چھپانے کی کوشش، مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے اور عوام دشمن پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے۔
بھارتی فوج نے عملی شکست تسلیم کر لی مگر مودی سرکار اب بھی قوم کو اندھیرے میں رکھ رہی ہے، فوج اور مودی سرکار کے درمیان بڑھتے اختلافات بھارت کے اندرونی تضادات کا پیش خیمہ ہیں۔
آزادکشمیر میں بادل پھٹ گیا،ندی نالوں میں طغیانی، پھنسے 120سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مودی سرکار بھارتی فوج کے بعد
پڑھیں:
کینیڈا، امریکا میں بھارتی مبینہ مداخلت سے متعلق نئے انکشافات
واشنگٹن (ویب ڈیسک)کینیڈا اور امریکا میں بھارتی حکام کی مبینہ مداخلت کے متعلق نئے انکشافات سامنے آگئے۔ انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب بین الاقوامی سرحدوں کو پار کرچکی۔
بھارت میں انتہاپسند ہندوتوا سوچ نے ریاستی اداروں کو زہریلا کر دیا۔ مودی، امیت شاہ قیادت کے دور میں بھارت ایک غیرذمہ دار اور جارح ریاست میں تبدیل ہو چکا۔ بھارتی حکومت بیرون ملک مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں ملوث پائی گئی۔
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور امریکا میں ناکام حملے کا الزام بھارتی ایجنسیوں پرعائد کردیا گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ سفارت کاری نہیں سرحد پار دہشت گردی ہے۔ بھارتی کارروائیوں سے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔