جنوب مغربی جاپان میں 5.4شدت کا ایک او ر زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوب مغربی علاقے کاگوشیما میں 5.4 شدت کا ایک اور زلزلہ نوٹ کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ توکارا جزائر کے قریب 19 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلہ ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے آیا۔ آکوسیکی جیما جزیرے پر جھٹکے نوٹ کیے گئے۔ توکارا جزائر کے سلسلے کے ارد گرد 2ہفتوں سے زلزلے کی سرگرمیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الخدمت رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کو منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نکالنے میں الخدمت کے رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی الخدمت کی ڈزاسٹرمینجمنٹ ٹیم کے متعدد رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر دیگر ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیاں شروع کیں جو رات گئے تک جاری رہیں۔