چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ ‘ انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور وائس چیئرمین محمد الیاس نے نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس سے قبل انچولی, بلاک 14 میں معصومین امام بارگاہ بلاک 9 میں عسکری امام بارگاہ اوراطراف کی جلوس گزرگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سڑکوں پر پیوند کاری، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و ترتیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ بلدیاتی امور کے تمام کاموں پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاکی سہولت کے لیے جگہ جگہ کیمپ اور میڈیکل کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں عزاداران کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اور عوام اور عزاداران کے لیے ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات بھی پیش کیے جائیں گیاس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا:ہم محرم الحرام کو حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی کی یاد کے طور پر مناتے ہیں، جنہوں نے اسلام کی بقا اور حق و صداقت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اس حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے تاکہ عزاداران بلا رکاوٹ اپنی عزاداری انجام دے سکیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام سے قبل ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو ہمارا ورڑن تمام مسالک سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن
پڑھیں:
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
—فائل فوٹونواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔
ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں، اس موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہیں جبکہ اس دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی بھی شکایات ہیں۔
کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔