’پیپلزپارٹی 100 سال بھی حکومت کرلے تو کراچی کو کچھ نہیں دے گی‘
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 100 سال بھی حکومت کرلے تو وہ کراچی کو کچھ نہیں دے گی۔
یہ دعویٰ اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے صفورہ ٹاؤن کی نا اہلی، کرپشن و جعلی بھرتیوں کے حوالے سے مدراس چوک اسکیم 33 میں عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بہت جلد بڑی تحریک شروع کرے گی،اگر عوام کے حقوق نہیں دیے گیے تو یہ ہماری تحریک حکومت ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں ٹاؤنز اور یونین کونسلز کو ایک روپیہ بھی ترقیاتی فنڈز نہیں دیا جبکہ کے ایم سی کو جو 9 ارب روپے کا بجٹ ملا وہ کہیں خرچ ہوتا نظر نہیں آرہاْ
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے اور انہوں نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا، اگر 100 سال بھی حکومت ملے تو کراچی کو پیپلزپارٹی کچھ نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم صفورہ ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کی سیاسی، انتخابی و مالی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے خلاف چنیسر ٹاؤن میں بھی احتجاج کیا تھا۔صفورہ ٹاؤن کا بجٹ دھاندلی اور کرپشن کا بجٹ ہے۔ 1.
سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ پیسے جو عوام اور ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونے چاہیے وہ کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور بہت جلد بڑی تحریک شروع کرے گی،اگر عوام کے حقوق نہیں دیے گیے تو یہ ہماری تحریک حکومت ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہو جائے گی۔
انہوں نے اپیل کی کہ کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کریں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کے کچھ نہیں انہوں نے
پڑھیں:
کراچی: بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان
—تصاویر بشکریہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچیاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں جبکہ پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر 2 طالبات نے حاصل کی۔
انہوں نے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طورپر عثمان پبلک اسکول کیمپس ون کی طالبہ لائبہ انصاری بنت محمد عاصم عبدالعزیز رول نمبر 219251 اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ سیدہ عنزیلہ حیدر زیدی بنت سید عقیل حیدر زیدی رول نمبر 221331 نے ٹوٹل 1100میں سے 1019 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے مزید بتایا کہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آئزل مرحا بنت زبیر عارف رول نمبر 221211 نے 1014نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ ہمدرد انٹرمیڈیٹ کالج فار سائنس اینڈ کامرس بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حفصہ عمران بنت عمران رول نمبر 219422 نے 1010 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 21ہزار 617 امیدوارو ں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 21 ہزار 19 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے 11 ہزار 547 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد فیصد رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ان امتحانات میں 1035 امیدوار اے ون گریڈ، 1762 اے گریڈ، 2351 بی گریڈ، 2938 سی گریڈ، 3124 ڈی گریڈ، 296 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے جبکہ41 امیدوار پاس ہوئے۔