ایران کا ساتھ نہ دینا منافقت اور جرم ہے، فلسینی عالم دین
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ورچوئل اجلاس سے خطاب میں فلسطینی عالم دین نے کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے زمانے سے فلسطین کی مدد اور حمایت کی ہے اور آج بھی غزہ میں جاری قیام اور استقامت اسلامی جمہوریہ ایران کے مرہون منت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علماء کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ محمد قدورہ نے امت واحدہ عزت اسلامی محاذ کے دوسرے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان دنوں جب شیطان بزرگ امریکہ اور نسل پرست صیہونی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر وحشیانہ حملہ کیا ہے لیکن کچھ لوگ ہیں جو ان حالات میں غیرجانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں جو خفیہ طور پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ سب سے پہلے ملت اسلامیہ ایک امت واحدہ ہے اور ہمارے اتحاد میں اللہ تعالیٰ نے قیامت تک خیر و برکت رکھی ہے۔
شیخ محمد قدورہ نے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں تمام علما اور دانشوروں کو اسلامی جمہوریہ کا ساتھ دینا چاہیے، ہر طرح کا تعاون کرنا چاہیے، کیونکہ ہمارا دشمن یعنی صیہونی حکومت کی مثال ایک خطرناک کینسر جیسی ہے جو نہ صرف ایران کے وسائل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں بلکہ دین اسلام کا خاتمہ اور تباہی کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کوئی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کا ساتھ نہیں دے رہا وہ نہ صرف منافق ہے بلکہ دشمن کیساتھ اس جرم میں برابر کا شریک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ایک واجب ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور دفاع کریں، یہ روز روشن کی طرح واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مفاد کو مدنظر رکھا ہے، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے زمانے سے فلسطین کی مدد اور حمایت کی ہے، فلسطین کے مظلوم کا مددگار رہا ہے اور آج بھی غزہ میں جاری قیام اور استقامت اسلامی جمہوریہ ایران کے مرہون منت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا
پڑھیں:
سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے حاضر ہے، شرجیل میمن
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہیں، خیبرپختونخوا میں پیش آنے والی قدرتی آفت کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر بہت دکھ ہے، اس مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام حوصلے اور یکجہتی کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کریں اور جلد اس مصیبت سے نکل سکیں، سندھ حکومت اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی پاکستانی قوم کی اصل پہچان ہے، پیپلز پارٹی اس جذبے پر کامل یقین رکھتی ہے۔