لندن(نیوز ڈیسک)بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بی سی سی آئی کے ایس او پی کی خلاف ورزی کر ڈالی۔

جڈیجا نے شبمن گل کے ساتھ 203 رنز کی شراکت قائم کی اور 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر بھارت کو 500 سے زائد رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SoPs) کے مطابق کوئی بھی کھلاڑی میدان میں انفرادی طور پر نہیں آئے گا تمام کھلاڑی ٹیم بس کے ذریعے ایک ساتھ پہنچیں گے۔

جڈیجا نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا لیکن اس کے باوجود اُن کیخلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی کا امکان نہیں کیونکہ جڈیجا نے یہ اصول صرف اس لیے توڑا تاکہ وہ جلد میدان میں پہنچ کر بیٹنگ کی اضافی پریکٹس کر سکیں۔

جڈیجا نے بتایا کہ میرے دل میں خیال آیا کہ نئی گیند ابھی بھی موجود ہے اگر میں اسے کھیل لوں تو باقی اننگز آسان ہو جائے گی۔ خوش قسمتی سے میں لنچ تک بیٹنگ کر سکا اور پھر واشی (واشنگٹن سندر) نے بھی شبمن گل کے ساتھ اچھا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں جتنا زیادہ بیٹنگ کرو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں کبھی نہیں لگتا کہ آپ سیٹ ہو گئے ہیں۔ کسی بھی وقت گیند سوئنگ ہو کر آپ کا کنارہ لے سکتی ہے یا بولڈ کر سکتی ہے۔

میچ کے دوران جڈیجا کا ایک اور پہلو بھی خبروں کی زینت بنا جب ان کے پچ پر سیدھا دوڑنے کی عادت نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ناراض کر دیا۔ اسٹوکس بار بار امپائروں سے شکایت کرتے رہے۔

جڈیجا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوکس کو لگا کہ میں اپنے لیے رَف بنا رہا ہوں حالانکہ تیز گیند باز خود ہی وہ کر رہے تھے۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہاں غلطی سے ایک آدھ بار ہو گیا ہوگا، مگر جان بوجھ کر نہیں کیا۔

جڈیجا نے کہا کہ گیند زیادہ حرکت نہیں کر رہی، اس لیے بولنگ میں ڈسپلن اور چالاک فیلڈ سیٹنگ کی ضرورت ہے۔ بھارتی ٹیم کا فوکس میچ کے نتیجے پر نہیں بلکہ تیسرے دن بھی اسی جذبے کے ساتھ بولنگ کرنے پر ہے۔
مزیدپڑھیں:ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پور

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جڈیجا نے

پڑھیں:

انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر

انگلینڈ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثاقب محمود کو اب معمولی سرجری کروانا ہوگی۔

ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر اسکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

کری اس سے قبل 2024 میں 3 ون ڈے میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • زبردستی ہاتھ ملانے کا کوئی قانون موجود نہیں، بھارتی بورڈ کی نئی منطق
  • جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا
  • پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟
  • سچ بولنے والوں پر کالے قانون "پی ایس اے" کیوں عائد کئے جارہے ہیں، آغا سید روح اللہ مہدی
  • بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار، دورہ آئرلینڈ و نیوزی لینڈ سے باہر