مشہور فاسٹ فوڈ چین نے فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ متعارف کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :مشہور فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی نے حال ہی میں ایک حیران کن اور منفرد پروڈکٹ متعارف کروائی ہے، ’ فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ، یہ ٹوتھ پیسٹ کے ایف سی کی مشہور 11 ہربز اینڈ اسپائسس کی خوشبو اور ذائقے سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ ٹوتھ پیسٹ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی ’کے ایف سی کا گرم، جوسی پیس آف اوریجنل ریسپی چکن‘ کھا رہا ہو، جو دانتوں پر ذائقے کی کوٹنگ کرتے ہوئے منہ کو تازگی بخشتا ہے۔
افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
یہ منفرد پروڈکٹ کے ایف سی نے آسٹریلیا کی مشہور ٹوتھ کیئر کمپنی ’ہسمائل‘ کے ساتھ مل کر ایک محدود وقت کے لیے متعارف کروائی ہے۔
ہسمائل کے مارکیٹنگ مینیجر، کوبان جونز نے کہا، ’ہم نئی راہیں تلاش کرنے کے شوقین ہیں، اور کے ایف سی کے لیجنڈری فلیورز کو ایک روزمرہ کی چیز جیسے ٹوتھ پیسٹ میں شامل کرنا ایک زبردست تجربہ ہے۔
اگرچہ فی الحال یہ ٹوتھ پیسٹ دستیاب نہیں، لیکن صارفین کے ایف سی الیکٹرک ٹوتھ برش ضرور خرید سکتے ہیں، جو اب بھی ویب سائٹ پردستیاب ہے، یہ ٹوتھ برش تین مختلف کلیننگ موڈز، نرم برسٹلز اور بلٹ ان ٹائمر کے ساتھ آتا ہے۔
شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ؛ کم عمر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ایف سی
پڑھیں:
مائیکروسافٹ کا پاکستان میں دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنا آپریشن بند کردیا۔
رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔
مائیکروسافٹ کی پاکستان میں موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی مقامی پارٹنرز اور غیر ملکی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کرے گی۔
بیہ اقدام کمپنی کی عالمی سطح پر جاری چھانٹیوں کا حصہ ہے، کیوں کہ وہ مصنوعی ذہانت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
بدھ کو مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تقریباً 2 لاکھ 28 ہزار ملازمین میں سے 4 فیصد کو فارغ کر رہی ہے، مئی میں کمپنی نے 6 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کمپنی نے کہا کہ وہ کم منتظمین کے ساتھ اپنے آپریشنز کو چلانے اور اپنی مصنوعات، طریقہ کار اور کرداروں کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے ایک بیان کہا کہ عالمی ٹیک کمپنیاں آن-پریمیس سافٹ ویئر ڈپلائمنٹ سے سافٹ ویئر ایز اے سروس ماڈل کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، مائیکروسافٹ کا ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔