غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے خلاف ملٹری آپریشن کے لیے جیسے ہی اسرائیلی فوج کی ایک ٹہم پہنچی، زور دار دھماکا ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت 20 سالہ اسرائیل ناتن روزن کے نام سے ہوئی۔
ہلاک ہونے والا فوجی 601 ویں انجینیئرنگ بٹالین سے تعلق رکھتے تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق کفر جبلیہ کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز آلے کے پھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ صرف جون کے ماہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 441 فوجی مارے گئے۔
ہلاک ہونے والا فوجی لندن سے 11 سال قبل ہی اسرائیل منتقل ہوئے تھے اور اس کی بہن کے منگیتر کو بھی حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ سوا لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔
اس وقت بھی حماس کے پاس 50 اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں موجود ہیں۔ جن کی رہائی کے لیے اب تک کسی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن ناکام، 9 فوجی ہلاک
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کا طویل آپریشن انجام کو پہنچا اور فوجی خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن 12 روز تک جاری رہا جس کے دوران محصور بھارتی اہلکار کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہوکر بھوک اور پیاس کے عالم میں مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے۔
کلگام کی یہ کارروائی بھارتی فورسز اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان حالیہ برسوں کی سب سے طویل جھڑپ ثابت ہوئی، جس میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کرنل سمیت 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اس دوران استعمال کیے گئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی کوئی نتیجہ نہ دے سکے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے اختتام سے قبل ایک بھارتی فوجی نے اپنے آخری پیغام میں کہا ’پانچ دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں۔‘
کشمیر نیوز آبزرور نے بھارتی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مزاحمت کار بھارتی محاصرہ توڑ کر قریبی جنگل میں محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
ادھر حریت کانفرنس نے کلگام آپریشن کو بھارتی فوج کی حالیہ سب سے بڑی شرمناک ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے بے مقصد فوجی آپریشن کرواتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن بھارتی فوجی فوجی مٹی کھانے پر مجبور فوجی ہلاک مزاحمت کار مقبوضہ کشمیر وی نیوز