غزہ: شمالی علاقے میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے کفرد جبیلیہ میں آپریشن کے دوران 20 سالہ فوجی سارجنٹ یسرائیل ناتان روزن فیلڈ دھماکے میں ہلاک ہو گیا۔ وہ رواں ماہ غزہ میں ہلاک ہونے والا 20واں اسرائیلی فوجی ہے۔
رفح میں غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے مطابق مجموعی طور پر 17 فلسطینی، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ میں شہید ہوئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
ادھر اسرائیل نے شمالی غزہ کے متعدد علاقوں سے فلسطینیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے، جبکہ وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ اور ممکنہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر غور کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں حماس نے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا دعویٰ ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 53 ہزار سے زائد افراد شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق اب تک 20 ہزار سے زائد حماس جنگجو شہید کیے جا چکے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں معاہدہ کرے، جبکہ اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمے کی سماعت قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیلی فوجی ہلاک ٹرمپ حماس شہید غزہ فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی فوجی ہلاک شہید فلسطین اسرائیلی فوجی
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاری، شمالی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری
اسرائیلی فوج کی غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاری، شمالی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے ایران سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقی زیتون، تفاح، دراج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ اور تل الزعتر سمیت مجموعی طور پر17 علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر جنوبی علاقے المواسی کیمپ کی جانب منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی، اگر ان علاقوں کو فوری خالی نہ کیا گیا تو یہاں کے مکینوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد اسے وسطی علاقوں تک پھیلانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
فلسطینی حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کے اس انخلا کے حکم کو اجتماعی سزا اور غزہ میں جاری نسل کشی کا تسلسل قرار دیا ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ جنگ بندی پر مسلسل زور دے رہے ہیں، انہوں نے آج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے معاہدہ کیا جائے اور یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر بے رحمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شمولیت کا امکان،اعلی عہدیداروں میں رابطے پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت میں شمولیت کا امکان،اعلی عہدیداروں میں رابطے مخصوص نشستیں ہم سے لی گئیں، عدلیہ کا یہ اقدام سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا، عمر ایوب افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ ملک بھر میں آج سے 5جولائی تک شدید بارشیں متوقع، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کی خدمات نیب کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دینگے، فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم