data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ سوات میں سیاحوں کی جان بچانے والے دونوں نوجوانوں محمد ہلال اور عصمت علی کو عمرے پر بھجوانے اور بہادر نوجوانوں کو سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم سے سفارش کرنے کا اعلان کردیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی۔ گورنر خیبرپختونخو نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سیاحوں کی جان بچانے پر خراج تحسین پیش کیا اور دونوں کی بہادری اور انسانوں کی مدد کے جذبے کو سراہا۔

فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں کو بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے پر تعریفی شیلڈ پیش کی اور دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ میں دونوں نوجوانوں کو سول ایوارڈ دینے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف سے سفارش کروں گا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے دریائے سوات میں طغیانی اور سیلابی ریلے میں بہہ کر کئی سیاح ڈوب گئے تھے، جن میں سے 12 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، تاہم ایک بچہ تاحال لا پتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیاحوں کی جان بچانے نوجوانوں کو

پڑھیں:

سیاحوں، خواتین اور بزنس مین کے لیے خوشخبری! یو اے ای نے ویزہ قوانین بدل دیے

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد نئی اقسام کے ویزے متعارف کروا دیے ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ، مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایونٹ ویزہ شامل ہے۔

نئے ویزہ نظام کے تحت کروز شپ یا تفریحی شپ سے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اسی طرح جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ ملے گا۔

اماراتی حکومت کے مطابق بیوہ خواتین اور طلاق یافتہ خواتین اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی کم از کم آمدنی 15 ہزار درہم ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔

کاروباری افراد کے لیے بزنس ویزہ مالی ثبوت فراہم کرنے پر دیا جائے گا، جبکہ بیرون ملک رجسٹرڈ کمپنی رکھنے والوں کو بھی بزنس ویزہ جاری ہوگا۔ اسی طرح غیر ملکی ڈرائیورز کے ویزے صرف لائسنس یافتہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں اسپانسر کر سکیں گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی
  • رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
  • سنگاپور میں جنسی کارکنوں کو لوٹنے پر 2 بھارتی سیاحوں کو قید اور کوڑوں کی سزا
  • مراکش ، نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہرے، جھڑ پوں میں 300 افراد زخمی
  • گورنر ٹیکساس کا جرائم کیخلاف نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان
  • سیاحوں، خواتین اور بزنس مین کے لیے خوشخبری! یو اے ای نے ویزہ قوانین بدل دیے
  • چین اور سنگاپور اہم تعاون کرنے والے شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلاکے گرفتار کارکنان کو یورپ منتقل کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکرات کی خود نگرانی کا اعلان
  • کراچی: مغل ہزارہ گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑوں کی شناخت ہوگئی