پاکستانی سرزمین کا ہر انچ براہموس کی رینج میں ہے، راج ناتھ سنگھ کی بڑھک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکھنو:۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی زد میں ہے اور آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا۔
راج ناتھ سنگھ نے یہ بیان ہفتہ کے روز لکھنو کے سروجنی نگر میں واقع براہموس ایرو اسپیس یونٹ میں براہموس میزائل کے پہلے بیج کی روانگی کے موقع پر دیا۔
بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ آپریشن سندور بھارت کی عسکری برتری اور فتح کی مسلسل روایت کا ثبوت ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ براہموس میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کی خود اعتمادی کا ثبوت ہے، جو ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کا اہم ستون بن چکا ہے۔
راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکیاں دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیت اب ایک موثر روک کے طور پر کام کر رہی ہے۔ اگر بھارت پاکستان کو بنا سکتا ہے، تو وقت آنے پر کیا کرسکتا ہے، یہ سب جانتے ہیں، مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔
بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں پاکستان کی اہم تنصیبات اور عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں بھارت نے مقامی سطح پر تیار کردہ سپرسونک کروز میزائل براہموس کا استعمال کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: راج ناتھ سنگھ
پڑھیں:
ترکی کا پہلا بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ کِزِل ایلما نے فضائی ہدف پر میزائل داغ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: ترکی کے پہلے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کِزِل ایلما نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، اس طیارے نے گُک دُوغان نامی ایئر ٹو ایئر میزائل کو کامیابی کے ساتھ ایک جٹ طیارے کے ہدف پر داغا، یہ دنیا میں کسی بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکی کی دفاعی کمپنی بائیکر نے بتایا کہ میزائل نے ہدف کو ایسلسان کے موراد ریڈار کی مدد سے نشانہ بنایا، یہ پہلی بار تھا کہ ترکی کے قومی طیارے نے مقامی تیار شدہ میزائل کو ملکی ریڈار کی رہنمائی میں فضائی ہدف پر کامیابی سے فائر کیا۔
اس کامیابی کے بعد کِزِل ایلما دنیا میں واحد بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے جس کے پاس تصدیق شدہ فضائی لڑاکا صلاحیت موجود ہے، ٹیسٹ کے دوران مرزیفون فضائی اڈے کے پانچ ایف-16 لڑاکا طیارے بھی کِزِل ایلما کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں شامل تھے اور بائیکر آکِن جی یو ای وی نے مشن کو فضاء سے ریکارڈ کیا۔
کِزِل ایلما کے جدید سینسر اور کم ریڈار دِکھائی دینے والا ڈیزائن اسے دشمن کے طیاروں کا پتہ لگانے اور نظر آنے سے بچنے کی صلاحیت دیتا ہے، اس میں موراد ریڈار، ٹوئی گن نشانہ سسٹم اور مختلف مقامی ہتھیار نصب ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں کِزِل ایلما نے تولن اور تیبر-82 ہتھیاروں کے ساتھ بھی درست نشانہ حاصل کیا تھا۔
بائیکر نے 2003 سے بغیر پائلٹ طیاروں پر خود سرمایہ کاری کی ہے اور دنیا میں ڈرون ایکسپورٹس میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ کمپنی نے 2023 اور 2024 میں ہر سال 1.8 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، جس کا 90 فیصد حصہ بیرون ملک سے حاصل ہوا۔ بائیکر نے بائراکتار ٹی بی 2 کے لیے 36 اور بائراکتار آکِن جی کے لیے 16 ممالک کے ساتھ برآمداتی معاہدے کیے ہیں اور گزشتہ چار سال سے ترکی میں سب سے بڑا دفاعی اور ہوائی فضائی برآمد کنندہ ہے۔