data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 زمین کا نیا چاند بن چکا ہے۔

یہ سیارچہ 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے اور امریکا کی ہوائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے دریافت کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ گزشتہ 60 برسوں سے زمین کے ساتھ موجود ہے اور اگر اس کا مدار برقرار رہا تو یہ 2083 تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔

ماہرین اس طرح کے اجسام کو “منی مون” (Mini Moon) کہتے ہیں، یعنی یہ کوئی اصلی چاند نہیں بلکہ ایک چھوٹی خلائی چٹان ہے جو سورج کے گرد زمین کے ساتھ ساتھ گردش کر رہی ہے۔

یہ سیارچہ زمین سے 10 گنا زیادہ دور ہے، اس لیے یہ نہ تو خطرناک ہے اور نہ ہی زمین کی کششِ ثقل پر اثر انداز ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی زمین کے گرد منی مونز دریافت ہو چکے ہیں، مثلاً ستمبر 2024 میں ایک اور سیارچہ عارضی طور پر زمین کے مدار میں داخل ہوا تھا جو نومبر تک وہاں موجود رہا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زمین کے

پڑھیں:

دھرمیندر نے کروڑوں کی آبائی زمین کس کے نام کی؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے عظیم فنکار دھرمیندر، جنہوں نے اپنی زندگی میں شہرت، کامیابی اور بے شمار چاہنے والے پائے، مگر دل ہمیشہ اپنی مٹی میں ہی رکھا۔ کروڑوں کی جائیداد اور ممبئی کی چمک دمک کے باوجود ان کا سکون دیہی پنجاب ہی میں تھا، جہاں کھیتوں کی خوشبو اور گاؤں کے لوگ آج بھی انہیں اپنے ہی جیسا سمجھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو اپنے والد کی ملازمت کی تبدیلی کے باعث بچپن میں گاؤں چھوڑنا پڑا، اور بعد میں فلمی مصروفیات نے انہیں ممبئی سے باندھے رکھا۔ اس کے باوجود، وہ ہر موقع ملتے ہی لدھیانہ کے قریب ڈانگون گاؤں چلے جاتے، جہاں ان کا آبائی گھر اور خاندان موجود تھا۔ فلمی سفر کے دوران بھی یہ گاؤں ان کی یادوں اور رشتوں کا مرکز رہا۔

تقریباً دس سال قبل دھرمیندر نے وہ فیصلہ کیا جس کا ذکر اب سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنی آبائی زمین، جس کی مالیت بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 5 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اپنے چچا زاد بھائی کے نام کر دی تھی۔ یہ وہی رشتے دار تھا جو دھرمیندر کی غیر موجودگی میں برسوں سے اس زمین کو سنبھالتا آرہا تھا۔

حال ہی میں دھرمیندر کے بھتیجے بوٹا سنگھ دیول نے بتایا کہ اداکار نے 2016 میں ڈانگون کے دورے کے دوران 19 کنال اور 3 مرلے پر مشتمل یہ زمین ان کے والد منجیت سنگھ اور چچا شنگارا سنگھ کے نام کی تھی۔ بوٹا سنگھ کے مطابق دھرمیندر شہرت سے گھرا ہونے کے باوجود ہمیشہ اپنے گاؤں اور خاندان سے رابطے میں رہتے تھے۔ وہ آخری بار 2019 میں گاؤں آئے تھے، جب ان کے بیٹے سنی دیول گورداسپور سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

اگرچہ دھرمیندر اپنی زندگی میں دوبارہ پنجاب منتقل نہ ہوسکے، لیکن انہوں نے ممبئی کے قریب کھنڈالہ میں ایک وسیع فارم ہاؤس بنایا، جس سے وہ بے حد محبت کرتے تھے۔ کورونا کے دنوں میں وہیں سے مداحوں کے لیے ویڈیوز بناتے، باغبانی کرتے، جانوروں کی دیکھ بھال کرتے اور اپنے گاؤں کی یادیں تازہ کرتے رہتے تھے۔ ان ویڈیوز نے مداحوں کو بتایا کہ فلموں کا ہیرو دل سے اب بھی دیہاتی تھا۔

دھرمیندر نے حقیقی معنوں میں دکھا دیا کہ جڑیں اگر گاؤں کی مٹی میں پیوست ہوں تو شہرت کی آندھیاں بھی انہیں ہلا نہیں سکتیں۔ اپنی آبائی زمین اپنے ہی خاندان کے سپرد کرنا، اسی محبت اور سادگی کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد کےلیے مختص زمین پر قبضہ کرکے رہائشی مقاصد کےلیے استعمال کیےجانے کا انکشاف
  • ایران میں منعقدہ نمائش میں انسان نما روبوٹس اصلی انسان نکلے
  • ون ڈش پالیسی
  • شکارپور روڈ پر بااثر افراد نے زمین پرقبضہ کرلیا، امین اللہ مغل
  • لیو ٹالسٹائی
  • رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد: پی ٹی آئی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے
  • پی ٹی آئی کی قیادت اپنے بانی کے بیانیے سے لاتعلق ہو چکی ہے، رکن قومی اسمبلی
  • عمران خان ذہنی مریض، فیلڈ مارشل عاصم منیر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • الاسکا میں 7.0 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی
  • دھرمیندر نے کروڑوں کی آبائی زمین کس کے نام کی؟