گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے کی گورننس میں بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔  گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کےجانے پرجتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتےتھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں، باہر آکرعلی امین بڑی باتیں کرتے تھےلیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائےگا کہ علی امین نےکہاں غلطیاں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائےگا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے، جہاں وزیراعلیٰ کو گورنرہاؤس یا اپوزیشن کی مدد درکار ہوگی، مثبت رسپانس دیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے وزیراعلیٰ جرگہ بنا رہے ہیں توخوش آئند اقدام ہے، سہیل آفریدی کو سب سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے، سہیل آفریدی پارلیمانی جرگہ تشکیل دے کر ہر ضلع کا دورہ کریں اور جرگے میں اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وفاق کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات سننی چاہیے، شہرام تراکئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہرام خان تراکئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات سننی چاہیے، سیلاب متاثرین کے مسئلہ پر ان کے ساتھ بیٹھنے کو بالکل تیار ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شہرام تراکئی، طارق فضل چوہدری اور ناصر حسین نے اہم ایشور پر گفتگو کی۔

طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ تبدیلی کی وجہ بتادی

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بتایا گیا کہ گاڑیوں میں خرابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر سے ملنے گئے کیوں نہیں ملنے دیا گیا، وزیراعلیٰ نے بانی چیئرمین سے صوبائی کابینہ پر مشاورت کرنی ہے۔

محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنا دینا چاہیے، پیپلز پارٹی نے حمایت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی۔

شہرام تراکئی نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی ینگ ہیں اور سنجیدہ سیاستدان کی طرح پیش آرہے ہیں، گاڑیوں میں کمی کا بتایا تو چاہیے تھا وہ کمی دور کی جاتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ماحول بہتر کرنے کے لیے ایک قدم آگے آنا چاہیے، سہیل آفریدی کے آنے سے پہلے ہی تاثر بنایا گیا کہ وہ لڑیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کا واضح پیغام تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، سہیل آفریدی ینگ ہیں لیکن اب وہ ہمارے صوبے کے بڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ وزیراعظم اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے بھی زیادہ کمزور ہیں، بتایا جائے ہم خود کہاں کھڑے ہیں، ملک میں یہ کونسی جمہوریت اور سیاست ہے؟

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں: فیصل کریم کنڈی
  • وفاق کو ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات سننی چاہیے، شہرام تراکئی
  • خیبرپختونخوا اسمبلی: وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور‘ اپوزیشن کی بھی حمایت
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کی قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت
  • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر پابندی عائد کردی
  • کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی
  • بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جرگہ بلانے کا اعلان