افغانیوں کے نکلنے کی برکت، شہریوں کیلئےبیٹھے بٹھائے پراپرٹی کی قیمتیں کم ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
سٹی42: غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے سے عام پاکستانیوں کی لاٹری لگ گئی۔ جن عام شہریوں کو اس انہونی کا پتہ چل چکا ہے، وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے اور سہانے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجانے لگے ہیں۔
غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کے نتیجہ میں بہت سی اچھی چیزیں ہو رہی ہیں، سب سے اچھی تبدیلی یہ ہوئی کہ پراپرٹی کی قیمت آسمان پر چڑھی ہوئی قیمتیں کم ہو کر عام پاکستانیوں کی پہنچ مین آ گئی ہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔
بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغانی بڑی تعداد میں گزشتہ چالیس سال سے مکانات خرید کر رہ رہے تھے۔
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغانی مکانات فروخت کرکے واپس جا رہے ہیں۔
جن علاقوں میں افغانی زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں پہلے آسمان پر پہنچی ہوئی تھیں کیونکہ یہ افغانی منہ مانگی قیمت پر زمین خرید لیتے تھے۔ ان کی آمدن کے ذرائع نامعلوم تھے، ان کی وجہ سے پراپرٹی کی قیمتین شہر بھر میں بڑھی ہوئی تھیں۔ اب افغانیوں کو پاکستان سے واپس بھیجے جانے کا عام شہریوں کو یہ فائدہ ہو رہا ہے کہ پراپرٹی کی قیمت 70 سے 80 فیصد گرگئی۔ یہ عام شہری علاقے کا حال ہے لیکن کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کی قیمت پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سنگین دھمکیاں دینےوالا گرفتار
پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے گنجان وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں ہوئی لیکن خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جس کے باعث پراپرٹی ڈیلرز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قابل فروخت جائیدادیں وافر دستیاب ہونے کے نتیجہ میں شہر کے قدیم گنجان علاقوں مین بھی قیمتیں آخر کار کم ہوں گی۔
عام شہری اس صورتحال سے خوش ہیں لیکن پراپرٹی میں انویسٹمنٹ کرنے کے پرانے عادی کھلاڑی راتوں رات لکھ پتی سے ککھ پتی بھی ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں خاتون سے گینگ ریپ ؛ 2 ملزم گرفتار
پراپرٹی کو انڈسٹری تصور کر کے انویسٹمنٹ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پراپرٹی سیکٹر کو ریلیف پیکیج نہ دیا تو کوئٹہ میں یہ شعبہ جمود کا شکار ہو سکتا ہے جس کے اثرات مجموعی معیشت پر بھی پڑیں گے۔
بلوچستان میں افغانیوں کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ہزار ہا غیر قانونی افغانی پکڑ دھکڑ بڑھنے کی وجہ سے خاموشی سے نکل کر افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ ان کی صحیح گنتی کو کو نہیں ملعوم۔
جوانی میں بال سفید؛ حیران کن فائدے سامنے آگئے
چند روز قبل تک کوئٹہ شہر سے غیر قانونی طور پر مقیم 3 ہزار 888 مہاجرین کو گرفتارکیاگیا تھا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پراپرٹی کی قیمت
پڑھیں:
گوادر: 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد گرفتار
—فائل فوٹوگوادر میں جیونی زیرو پوائنٹ پر 5 افغانی باشندوں سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سمندری راستے ایران جا رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 10 افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔