data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-13

 

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گزشتہ ہفتے کرنول کے مقام پر ہونے والے بس حادثے کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرنول میں کاویری ٹریولز کی بس ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں خلاف توقع آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں 20 سے زائد مسافر جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ فارنسک تحقیقات کے بعد پتا چلا حادثہ کا شکار ہونے کے بعد لگنے والے جھٹکے سے موبائل فون کی بیٹری پھٹی اور پھر 400 فون ایک ساتھ پھٹ پڑے،جو سامان رکھنے والے کیبن میں ایک کارٹن میں رکھے ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قتل ہونے والے زمیندار کے لواحقین سے ذوالفقار مرزا کا اظہار افسوس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-10
بدین (نمائندہ جسارت)فائرنگ کے واقع میں قتل ہونے والے معروف زمیندار اور معزیز شخصیت رئیس منظور احمد پتافی کے لواحقین سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور حسنین مرزا کا اظہار تعزیت اور فاتحہ۔چند روز قبل ٹنڈوباگو کے علاقہ ملکانی شریف کے قریب زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقع میں قتل ہونے والے معروف زمیندار اور معزیز شخصیت رئیس منظور احمد پتافی کے انتقال پر سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سابق رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور کے ہمراہ پتافی گوٹھ پہنچ کر مرحوم کے بیٹے اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ کی ، اس موقع پر جی ڈی اے مرزا گروپ کے رہنما دلبر خواجہ ، سکندر میمن ، حاجی لطف علی ملکانی کے علاوہ پیر شاہ محمد شاہ عرف لال سائیں ، پناہ ملاح ، فیصل چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
  • قتل ہونے والے زمیندار کے لواحقین سے ذوالفقار مرزا کا اظہار افسوس
  • کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری  بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • بھارت میں لاکھوں جعلی ڈگریاں دیے جانے کا انکشاف
  • بھارت میں جعلی ڈگریوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، لاکھوں افراد کو جعلی اسناد جاری ہونے کا انکشاف
  • قنبرعلی خان،پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو اور شہید پولیس اہلکار
  • کراچی، کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب حادثے میں زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا
  • بھارت: گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 25 افراد ہلاک، مالک فرار
  • جکارتہ: 7 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک
  • چاول کی درآمد پر مزید ٹیرفز لگ سکتے ہیں، امریکی صدرکی  بھارت کو دھمکی