پیرس میں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو ایک ساتھ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بالآخر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔
دونوں کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران نہایت خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے ان کی ویڈیو اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق 53 سالہ جسٹن ٹروڈو اور 45 سالہ کیٹی پیری گلوکارہ کی سالگرہ منانے کےلیے پیرس کے معروف کریزی ہارس شو میں شریک ہوئے۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی پیری نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ٹروڈو کالے رنگ کے سوٹ میں دکھائی دیے، دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب سے باہر نکلے تو موجود فوٹوگرافرز نے ان کا پرجوش استقبال کیا، مبارک باد دی اور تصاویر بنائیں۔
Katy Perry and Justin Trudeau took their romance public Saturday night … the lovebirds went out on a date in Paris, France, to celebrate Katy's 45th birthday.
???? Best Image pic.twitter.com/aKx3ULkKn0
— TMZ (@TMZ) October 26, 2025
ایک موقع پر کیٹی پیری کی ایک مداح نے انہیں گلاب پیش کیا اور سالگرہ کی منفرد انداز میں مبارک باد دی۔
اس سے قبل بھی دونوں کے قریبی تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی تھیں، تاہم کسی نے بھی ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی تھی، اب پہلی بار دونوں نے عوامی طور پر اپنی جوڑی کا اعتراف کیا ہے۔
یاد رہے کہ کیٹی پیری کی ذاتی زندگی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ جسٹن ٹروڈو سے قبل وہ اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں رہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو گزشتہ سال اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد خبروں میں رہے اور اس کے کچھ عرصے بعد انہوں نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری
پڑھیں:
ٹرین ڈرائیورزپرلوکو موٹو میں وڈیو یا سوشل میڈیا اپ لوڈ پر مکمل پابندی عاید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے ٹرین ڈرائیورز، ڈپٹی ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کے لیے دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، لوکو موٹو کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیو یا ریکارڈنگ کرنا سختی سے منع ہے۔ دورانِ ڈیوٹی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر یا اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دورانِ سفر عملہ اپنی ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دے سکے اور کسی قسم کی غفلت یا خطرناک صورتحال پیدا نہ ہو۔