اب کیا چھپانا؟ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پیرس میں رومانوی تعلقات کی باقاعدہ تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ طور پر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی تصاویر سانتا باربرا کے قریب کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں آن لائن وائرل ہوئی تھیں۔
کیٹی پیری نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ اور جسٹن ٹروڈو ساتھ نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس کے مشہور کیبریٹ شو ’کریزی ہارس‘ میں شرکت کی۔ شو کے اختتام پر دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے باہر آئے اور میڈیا کے سامنے خوشی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے کیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انہیں گلاب پیش کیا، جبکہ جسٹن ٹروڈو نے انہیں کار تک پہنچایا۔ اس موقع پر کیٹی نے سرخ لباس پہن رکھا تھا اور جسٹن ٹروڈو سیاہ سوٹ میں نظر آئے۔
حال ہی میں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی تصاویر سامنے آئیں، جن میں وہ سانٹا باربرا کے ساحل پر کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں دکھائی دیے۔ بعد میں لندن میں اپنے کنسرٹ کے دوران، ایک مداح نے ان سے شادی کی پیشکش کی جس پر کیٹی نے جواب دیا، ’کاش آپ نے یہ 48 گھنٹے پہلے پوچھا ہوتا‘۔ وہ اپنے کنسرٹ سے دو دن قبل جسٹن کے ساتھ یاٹ پر دیکھی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور پاپ اسٹار کیٹی پیری کے تعلقات کی تصدیق، تصویر وائرل
13 اکتوبر کو لندن کے O2 ایرینا میں اپنے کنسرٹ کے دوران گلوکارہ نے اسٹیج پر ایک دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لندن، انگلینڈ، تم لوگ پیر کی رات کو کام اور اسکول کے ایک پورے دن کے بعد بھی ایسے ہو؟ پھر مذاقاً کہا کہ اسی لیے میں ہمیشہ انگریز مردوں کے عشق میں پڑ جاتی ہوں مگر اب نہیں۔
یاد رہے کہ کیٹی پیری نے جولائی میں اپنے منگیتر اورلینڈو بلوم سے راہیں جدا کرلی تھیں جن سے ان کی ایک 5 سالہ بیٹی ڈییزی ڈوو بلوم ہے۔ دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے سنہ 2023 میں اپنی سابقہ اہلیہ صوفی سے 18 سال بعد علیحدگی اختیار کی۔ ان کے 3 بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹن ٹروڈو سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری کیٹی پیری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری
پڑھیں:
صنم ماروی کی پیرس میں مسحورکن پرفارمنس
پیرس:معروف لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے پاکستان کے سفارتخانہ اور دے لا ویل تھیٹر کے اشتراک سے پیرس میں منعقدہ تھیاتر دے لا ویل تھیٹر میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کو مسحور کر دیا جہاں فرانسیسی اور بین الاقوامی ناظرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فرانس میں پاکستان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی فرانس میں سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نےصنم ماروی اور ان کی ٹیم کی شان دار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی موسیقی نے ایک بار پھر پیرس میں اپنی پہچان قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ثقافتی سفارت کاری اقوام اور معاشروں کو قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے صنم ماروی کے فروخت شدہ کنسرٹ کی کامیابی کو پاکستان کے ثقافتی تشخص کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
اس موقع پر صنم ماروی نے کہا کہ موسیقی زندگی کا ذائقہ ہے اور ہمیں اپنی روایتی موسیقی سے بے پناہ محبت ہے اور پیرس کے بین الاقوامی سامعین کی پذیرائی ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہے۔
تھیاتر دے لا ویل کی انتظامیہ نے کہا کہ صنم ماروی جیسے فن کاروں کی پیش کش فرانسیسی شائقین کو عالمی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس پروگرام کا مقصد بین الاقوامی فن کاروں اور ان کے ممالک کو فرانسیسی عوام سے متعارف کرانا ہے۔