کولمبیا کا غزہ کی مدد کیلئے سونا دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل حماس امن معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ضبط شدہ سونا بھیجنے کا کہا ہے۔ اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گے۔ اپنی پوسٹ میں پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا، تاکہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک عالمی فوج تشکیل دی جا سکے۔
کولمبیا اس سے قبل بھی فلسطینی بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد پیش کرچکا ہے۔ کولمبیا کے صدر طویل عرصے سے فلسطینی مقصد کے پرجوش حامی رہے ہیں، وہ تنازع کے خاتمے کے حامی ہیں اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عوامی طور پر مذمت کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ بھی کہہ چکا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو پر 70 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی، جن میں سے 20 ارب ڈالر تین سال کے اندر سرمایہ کاری کے طور پر خرچ کیے جانے ضروری ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد: کامسٹیک کا فلسطینی نوجوانوں کیلئے 5000 فیلوشپس کا اعلان
— فائل فوٹووفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کامسٹیک کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کے لیے 5000 فیلوشپس کا اعلان کیا۔
اسلام آباد میں کامسٹیک سیکریٹریٹ میں پہلے فلسطین پاکستان وائس چانسلرز فورم کا افتتاح کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فورم غزہ میں تباہ شدہ تعلیمی و تحقیقی ڈھانچے کی بحالی کی سمت تاریخی قدم ہے۔
پاکستان اظہارِ یکجہتی کے ساتھ تحقیق، جدت اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے عملی تعاون بھی کر رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فنی تربیتی پروگرامز غزہ میں انسانی وسائل کی تعمیر کی حقیقی کوشش ہیں۔ پاکستان فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ امت کو بچانے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ آئیے مل کر غزہ کو دوبارہ تعمیر کریں، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔