انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت منہدم‘3جاں بحق‘ 90لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) اندونیشیا میں مشرقی جاوا کے شہر سیدوآرجو میں واقع خوزینی اسلامک بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے کے باعث 3افراد جاں بحق اور 90لاپتا ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکنوں نے ملبے میں پھنسے طلبہ تک آکسیجن اور پانی پہنچا نے کی کوشش شروع کردی ۔ ریسکیو کارکنوں، پولیس اور فوجیوں نے رات بھر کھدائی کے بعد زخمی طلبہ کو عمارت گرنے کے 8 گھنٹے زندہ نکال لیا۔ زیادہ تر طلبہ ساتویں سے گیارہویں جماعت تک کے لڑکے تھے، جن کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو افسر ناننگ سیگت نے بتایا کہ ملبے کے بھاری ٹکڑے اور عمارت کے غیر مستحکم حصے امدادی کاموں میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ بھاری مشینری کو اس خدشے کے باعث استعمال نہیں کیا گیا کہ عمارت کے مزید حصے گر سکتے تھے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان ابراہم اباست نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ایک عمارت میں توسیع کی جا رہی تھی جس کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت طالبات عمارت کے دوسرے حصے میں نماز ادا کر رہی تھیں ،جو بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ حادثے کے بعد 99 دیگر زخمی اسپتال پہنچائے گئے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ 2 منزلہ عمارت پر بغیر اجازت کے مزید 2منزلیں تعمیر کی جا رہی تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی : پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر گرلز بوائزاسکوا ش چمپئن شپ کے فاتحین کا مہمان خصوصی فیاض عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز