لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج تک کسی ایک سفارشی کی بھی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی، آج میرٹ کو اس لئے اہمیت دے رہی ہوں کہ کل آپ کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔

ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک بننے کے قریب

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے سرکاری سکولوں میں کس طرح کی روایتی تعلیم ہوتی ہے، پرائیویٹ اور گورنمنٹ سیکٹر کے سکولوں کی تعلیم میں بہت فرق آگیا ہے، جب وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا تو کہا تھا پرائیویٹ اور گورنمنٹ سیکٹر کی تعلیم کا فرق ختم کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، اس وقت پنجاب میں 80 ہزار بچے سکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سمجھتی ہوں آپ کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ضروری ہے، سوچا تھا اچھی پرفارمنس والے طلبہ کو جدید لیپ ٹاپس دوں، بطور ماں آپ سب پوزیشن ہولڈرز پر بہت فخر ہے، ماں باپ دن رات محنت کر کے بچوں کے خواب پورے کرتے ہیں، خوشی ہے جتنا پنجاب کے بیٹوں نے پرفارم کیا اس سے بڑھ کر بیٹیوں نے بھی پرفارم کیا۔

بھارت،75 سالہ شخص35 سالہ خاتون سے شادی کی اگلی صبح ہی انتقال کرگیا

مریم نواز نے کہا کہ اقلیتی برادری کے ایک بچے نے ٹاپ کیا اس کا استاد مسلمان ہے، یہ ہے پاکستان، میرے لئے سب برابر ہیں، میرے سامنے کوئی تفریق نہیں، سفارش اور دھاندلی پر مکمل فل سٹاپ لگایا، جب میرٹ کو فروغ ملتا ہے تو آپ جیسے بچے سامنے آتے ہیں، پنجاب میں آج میرٹ کی پامالی نہیں ہوتی، امتحانی سینٹرز نہیں بکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے کسی سیاسی جماعت کا سفارشی یا انتظامی بندے کا پسندیدہ شخص آپ کا حق لے جاتا تھا، اب میں نے کوئی اہم تقرری کرنی ہو تو پینلز کا انٹرویو خود کرتی ہوں، ٹاسک دیا ہوا ہے کہ میرٹ پر آنے والے لوگوں کو میرے پاس بھیجیں، آپ میرٹ پر ہیں تو کسی سفارش کی ضرورت نہیں۔

ہم نے ٹرمپ کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ اجتماعی سوچ اور اتفاقِ رائے سے کیا، یوسف رضا گیلانی

انہوں نے کہا کہ میرے سامنے پینل بیٹھا ہو تو ایک سیکنڈ میں بتا سکتی ہوں کہ کون میرٹ پر ہے اور کون سفارشی، آج تک کسی ایک سفارشی کی حکومتی عہدے پر تقرری نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 سالہ دور حکومت میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے تھے، آج میرٹ کا راستہ نہیں کھولوں گی تو کل آپ کے اوپر کوئی سفارشی آجائے گا، آج میرٹ کو اس لئے اہمیت دے رہی ہوں کہ کل آپ کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ سرکاری سکول کو معیاری سکول بنانا چاہتی ہوں، چاہتی ہوں سرکاری تعلیمی ادارے میں پڑھنے والے بچے کو پرائیویٹ سے بہتر تعلیم ملے، تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو بہتر کرنے کا ٹاسک دیا ہے، نوجوان پاکستان کے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، ہمارا فوکس نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 65 فیصد ہے، میری 100 فیصد توجہ نوجوانوں پر ہے۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال گزرگئے

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں خود آ کر آپ کو سکالرشپس دیتی ہوں، میرا مقصد ہوتا ہے کہ آپ کو احساس ہو کہ آپ کی وزیراعلیٰ نے آپ کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھالی، میں طلبہ کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنا رہی ہوں، چکوال میں پہلے سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا وہاں 1400 بچے پڑھتے ہیں، 40 کنال رقبے پر 65 کروڑ کی لاگت سے سکول بنایا جو کسی ایچی سن کالج سے کم نہیں، ہر شہر میں اسی طرز کے سینٹر آف ایکسی لینس بنارہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا بیٹا بھی سرکاری سکول میں جاتا ہے، کوئی ایسا وزیر دکھا دیں جس کا بیٹا سرکاری سکول میں جاتا ہو۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا کہ غربت کی وجہ سے بچوں کی جسمانی نشوونما کم ہو رہی ہے، ہم نے 9 بلین سے سکول میل پروگرام شروع کیا، آج 10 لاکھ بچوں کو سکول میں روز دودھ کا ایک پیکٹ ملتا ہے، غریب ماں باپ چاہتے ہیں ان کے بچے سکول جائیں اور ان کو دودھ ملے، سکول میل پروگرام کو پورے پنجاب میں پھیلاؤں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں 6 ہزار سٹیٹ آف دی آرٹ لیبز بنا رہی ہوں، بچے ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس اور کوڈنگ پڑھیں گے، ہم سکولوں میں گوگل اوراے آئی کلاس رومز بنارہے ہیں، دوسری زبانوں کی تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے، مریم نواز کیلئے کسی شہر کیلئے کوئی تفریق نہیں، آج ہر نیا منصوبہ پہلے چھوٹے شہروں سے شروع ہوتا ہے پھر بڑے شہروں میں جاتا ہے، شمالی اور جنوبی پنجاب کرنے والے آپ کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں میانوالی سے شروع کیں، الیکٹرک بسیں پہلے چھوٹے شہروں کو دیں اب بڑے شہروں میں جا رہی ہیں، آج اپنا گھر سکیم کے تحت پورے پنجاب میں 90 ہزار گھر بن رہے ہیں، پورا پنجاب میری اولاد کی طرح ہے جس کو جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں، انگریزی زبان ضرور سیکھنی چاہیے، انگریزی سے زیادہ توجہ قومی زبان پر دینی چاہیے، آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ ہم اردو بولتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ گرین الیکٹرک بسوں میں بالکل مفت سفر کر سکیں گے، اپنی بیٹیوں کیلئے گرین الیکٹرک بسوں میں الگ حصہ بنایا، گرین الیکٹرک بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سی سی ڈی بنائی، جب حلف اٹھایا تو پنجاب میں کھلے عام جرائم ہوتے تھے، پنجاب میں دن کے اوقات میں قتل کی وارداتیں ہوتی تھیں، آج 25 سے 26 شہر ایسے ہیں جہاں کئی ہفتے ہوگئے کوئی کرائم رپورٹ نہیں ہوا، آج خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ پر 24گھنٹوں کے اندر اندر ایکشن ہوتا ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکول چاہتی ہوں رہی ہوں

پڑھیں:

سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، مریم نواز

ساملی سنٹوریم ہسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 1930ء کے بعد پہلی مرتبہ ساملی سنٹوریم ہسپتال کی اَپ گریڈیشن کی گئی، اب مری کے عوام کو دل کے علاج کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا، ہم نے صرف اعلانات نہیں عملی اقدامات بھی کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پہلے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کر دیا، ساملی سنٹوریم ہسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور کے بعد مری ہمارا دوسرا گھر ہے، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت اطراف کے علاقوں میں دل کے علاج کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں تھی، دل کی تکلیف ہو جائے تو مریض کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا، مری سے پنڈی پہنچتے پہنچتے مریض بھی دم توڑ دیتا ہے، اس لئے میں نے سوچا کہ یہاں دل کا ہسپتال ہونا چاہیے اور چند ماہ کے اندر اندر کارڈیک سینٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 1930ء کے بعد پہلی مرتبہ ساملی سنٹوریم ہسپتال کی اَپ گریڈیشن کی گئی، اب مری کے عوام کو دل کے علاج کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا، ہم نے صرف اعلانات نہیں عملی اقدامات بھی کئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ مری میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بہت بڑا پراجیکٹ لا رہے ہیں، پچھلے دور میں مری کو صرف جنگلات کاٹنے کیلئے استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بہت جلد مری سے پنڈی کے درمیان ٹرین چلائیں گے جس سے عوام کو سہولت حاصل ہوگی جبکہ جلد گرین بسیں بھی مری پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے مری میں سیاحتی سرگرمیوں اور انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ مری اب دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کیا جائے گا، مری کیلئے 15 نئی گرین بسیں فراہم کی جا رہی ہیں جو مری کے عوام کی سہولت کیلئے چلائی جائیں گی، ان بسوں میں خواتین کیلئے الگ حصے بھی ہوں گے اور سی سی ٹی وی کے ذریعے ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مریم نواز نے مری میں غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مری میں رشوت کے ذریعے غیرقانونی عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم مری کے حسن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  •   مریم معافی نہیں مانگے گی، وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان
  • پنجاب کے حق میں آواز بلند کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گی ، مریم نواز
  • سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز
  • صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
  • سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، مریم نواز
  • کرپشن پر زیرو ٹالرنس، 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
  • پنجاب کے عوام کی تذلیل پر جواب دینا میرا کام ہے‘ معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز
  • اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
  • سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، مریم نواز