انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے اموات کی تعداد 54 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-7
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں اسکول منہدم ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں زیر تعمیر اسکول کی عمارت گرنے کے بعد سے 13 تاحال لاپتا ہیں،جب کہ 99 طلبہ کو ملبے سے بہ حفاظت نکال لیا گیا ۔ زخمی طلبہ کی عمر 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ حادثے کے وقت اسکول میں کلاسیں جاری تھیں۔ تحقیقات کے مطابق عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں، جس پر اضافی منزل کی تعمیر بغیر اجازت کی جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن ایک درجن سے زائد لاپتا افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محرابپور،فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی، ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-11-3
محراب پور(جسارت نیوز) فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی ہوگئی، ملزم گرفتار، واقعہ نسیم نگر پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر گاؤں خمیسو حطار کی رہائشی نجی اسکول کی ٹیچر عاصمہ نذیر حطار کو اسکول واپسی پر نامعلوم نوجوان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی اسکول ٹیچر کو اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے فائرنگ میں ملوث پریم اوڈ کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔